اکیڈمک

شعبٔہ نفسیات

جامعہ گجرات میں شعبٔہ نفسیات2006 میں متعارف کرایا گیا۔ اس کی ابتدا دو ڈگری پروگراموں یعنی بس ایس آنرز سائیکالوجی(چار سالہ پرو گرام) اور ایم ایس سی سائیکالوجی (دو سالہ پرو گرام) سے ہوئی۔ اس کے نصاب کو ترتیب دیتے ہوئے اس بنیادی مقصد کو پیش نظر رکھا گیا کہ طلبہ کو نہ صرف نفسیات کا بنیادی علم دیا جائے بلکہ انھیں تحقیقی منصوبوں اور انٹرنشپ کے مواقعوں کے ذریعہ عملی کام کی تربیت بھی فراہم کی جائے۔جامعہ میں ایم فل نفسیات کا آغاز 2009 میں ہوا۔ اس کا نصاب نفسیاتی تصورات کے ایک وسیع سلسلہ کا احاطہ کرتا ہے۔چونکہ انسانی شخصیت کی تعمیر اور اعلیٰ معاشرتی رویوں کو بہتر بنانے کے لئے نفسیات کا علم ایک کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔اس لئے علم کے اس اہم شعبہ کی ترقی انتہائی ضروری ہے۔ہم بڑے فخر سے اس چیز کا دعوٰی کر سکتے ہیں کہ ہمارا شعبہ اپنا کردار مؤثر طریقہ سے ادا کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ شعبہ نفسیات کے تحت 2013 میں کلینیکل سائیکالوجی میں پیشہ ورانہ ڈپلومہ پروگرام شروع کیا گیا۔جس کا بنیادی مقصد ایسے کلینیکل سائیکالوجسٹ پیدا کرنا تھا جو بطورِ خاص ضلع گجرات اور اس کے گردونواع میں خدمات سرانجام دے سکیں۔ یہ ایک ایسی سماجی خدمت ہے جس پر ہمیں فخر ہے کیوں کہ افراد اور سماج کی نفسیاتی الجھنوں کو دور کر کے ہی انفرادی اور اجتماعی ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

شعبہ نفسیات، جامعہ گجرات کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس کے تحت "رہنمائی اور کاؤنسلنگ کا مرکز " بڑی کامیابی سے اپنی پیشہ وارانہ ذٕمہ داریاں سر انجام دے رہا ہے۔ افراد کی رہنمائی کے حوالہ سے یہ مرکز اپنی مثال آپ ہے کیوں کہ اس کی رہنمائی سے طلبہ کی ذہنی،جذباتی،دماغی اور جسمانی صحت کو بہتر بنانے کا مقصد حاصل کیا جاتا ہے۔ یہ مرکز مختلف شعبوں کے بہت سے طلبہ اور فیکلٹی کو بغیر کسی معاوضہ اور رازدارانہ طریقے سے صحت مند انہ اور با وقار زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ جامعہ گجرات کے اس مرکز میں اس مقصد کے لئے تجربہ کار ماہر نفسیات موجود ہیں جو طلبہ کو درپیش ذاتی ، سماجی اور جذباتی مسائل کے حل میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔