لائیبریری، جامعہ گجرات

لائیبریری، جامعہ گجرات

علم بنائے آدم سے ہی کسی بھی معاشرے کی بہتری ، تحفظ اور خوشحالی کے لئے ایک کلیدی اہمیت کا حامل رہا ہے۔ دورِ حاضر نے جدید تہذیب کو علم پر مبنی معیشت اور معاشرہ قرار دے کرعلم کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔اور اس سلسلہ میں لائیبریریاںکسی بھی معاشرہ کو ایک علمی معا شرہ بنانے میں بنیادی حیثیت کی حامل ہوتی ہیں کیونکہ یہ ترویجِ علم کا ادارہ ہونے کی حیثیت سےکسی بھی معاشرےمیں  علم  کی تخلیق ، فروغ اور ابلاغ میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔   دنیا میں  ہونے والی سائنسی ترقی کی وجہ سےعلم کےبڑھتے ہوئے معیار  اور تخلیقِ علم کی مقدار نے  لائیبریریوں کے کردار کو مزید اہم اور مفید بنا دیا ہے۔لائیبریریاں  صرف علم  کے مخزن  کے طور پر کام نہیں کرتیں بلکہ  کمپیوٹر اور انٹرنٹ کے اس ترقی یافتہ دور میں دنیا کے مختلف کونوں میں بیٹھے ہوئے افراد کے درمیان علمی رابطے کا ذریعہ بھی ہیں۔قائدِ اعظم لائیبریری  ،جامعہ گجرات  کا وسیع نیٹ ورک تحقیق، جدت، تخلیقِ علم اور جامعہ کے تعلیمی پروگراموں کو معاونت فراہم کرنے کی غرض سے  اسا تذہ ، ریسرچ سکا لرز اور طلبہ کو  آن لائن اور آف لائن  لائیبریری کی جدید و معیاری سہولیات فراہم کرنے میں ہمہ وقت مصروفِ عمل ہے۔ یہ 11 لا ئیبریریوں پر مشتمل  فیکلٹی مختلف مضامین کی کتب  آن لائن اور آف لائن فراہم کرنے کے لئے اپنی خدمات  بڑے موثر انداز میں  سر انجام دے رہی ہے۔ 120000 کتب اور  دیگر جدید سہولیات سے آراستہ جامعہ گجرات کی لائیبر یریاں دورِ حاضر کے جدید  تقاضوں کے عین مطابق ہے۔ ایچ ای سی ((HEC کے ڈیجیٹل لائیبریری پروگرام کے تحت  جامعہ گجرات کی لائیبریریاں 22 مختلف ڈیٹا بیس کے ذریعے 45000 آن لائن کتب، 32000 معیاری جرنلز اور دیگر مقالہ جات تک رسائی فراہم کرتی ہیں۔ قائداعظم لائیبریری(مرکزی لائیبریری) کا مجموعی رقبہ 77750 مربع فٹ ہے اور یہ گروپ ڈسکشن رومز، فیکلٹی ریڈنگ لاونج، ریسرچرز کارنر اور ایگزیبشن ہالز جیسی جدید سہولیات سے مزئین ہے




2018-01-09