اکیڈمک

شعبٔہ انگریزی

شعبٔہ انگریزی جس کا شمار جامعہ کے بڑے شعبوں میں ہوتا ہے، علمی، ذہنی اور تہذیبی سرگرمیوں کا ایک متحرک مرکز ہے۔اپنے چار کل وقتی پروگراموں بی ایس، ایم اے، ایم فل انگریزی ادب اور ایم فل (السنہ) کے علاوہ، یہ شعبہ جامعہ کے دیگر تمام شعبوں کو انگریزی کے بین الکلیاتی مضامین پڑھانے میں معاونت بھی کرتا ہے- ۔شعبٔہ انگریزی ایک متنوّع تحقیقی کلچر کو اس لئے فروغ دے رہاہے تا کہ تحقیقی و فکری رجحانات کی نشونما ہو سکے۔اس شعبہ کا اہم مقصدعملی تحقیق میں امتیاز حاصل کرنا ہے اس ضمن میں مصروف ِ عمل اساتذہ کرام اور طلبہ نےمتعدّد تحقیقی مقالات تحریر کیے ہیں جو قومی اور بین الاقوامی سطح کے جرائد کی زینت بن چکے ہیں۔

بی ایس انگریزی پروگرام کا مقصد لسانی و ادبی علم سے مکمل طور پر بہرہ ور نوجوان پیشہ ور قومی افرادی قوّت میں شامل کرنا ہے۔ یہ پروگرام زبان و ادب کے موجودہ مسائل کے بارے میں ایک گہرا فہم فراہم کرتا ہے طلبا ء میں علم کے فروغ کے لئے شعبہ انگریزی میں ایم فل/ ایم ایس سطح کے پرگرامز پیش کیے جا رہے ہیں ۔ مزید برآں طلبہ میں پیش کاری اور گفتگو کی صلاحیتیں نکھارنے پرخصو صی توجہ دی جا رہی ہے۔

ایم اے انگریزی دو سالہ پروگرام ہے جو مستحکم بنیادوں پر طلبہ کی شخصیت کی تعمیر کرتا ہے اور انہیں ان کی دلچسپی کے مطابق متعلقہ مضامین میں تحقیق کے لئے تیار کرتا ہے۔

ایم فل انگریزی (ادب) کا پروگرام جدید ادبی اور تنقیدی نظریات میں عصری مسائل پر زور دیتا ہے۔ یہ پروگرام طلباء کے درمیان تحقیقی اور تنقیدی نقطۂ نظر کے حوالہ سے تقابل کا رجحان پیدا کرتا ہے ۔ ایم فل(لسانیات) کا پروگرام مختلف زبانوں اور خاص طور پر مقامی زبانوں میں نظریاتی اور عملی تحقیق کو فروغ دینے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔یہ محققین کوتحقیقی امور سر انجام دینے کے لئےاہم نظریاتی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ بیشتر تدریسی عمل بذریعہ لیکچرز سر انجام دیا جاتا ہے۔جس میں ٹیوٹوریل، سیمینارز، زبان سے متعلق لیب کی نشستوں ، تحقیقی مقالات، مطالعاتی دوروں، انٹرنشپ، اور متعامل سیمینارز سے معاونت حاصل کی جاتی ہے۔ طلباء کی جانچ ان کے کورس ورک (امتحانات، پیش کاری، امتحانی مشقیں اور منصوبہ کاری) کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔