ہاسٹل کی سہولت

جامعہ گجرات کے ہاسٹلز کا تعارف

جامعہ گجرات کے ہاسٹلز دور دراز علاقوں سے آنے والے طلبہ کو رہائش کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے تعمیر کیے گئے ہیں۔  ہاسٹل میں رہائش کی سہولت، جگہ دستیاب ہونے اور ہاسٹل میں داخلہ کی پالیسی سے مشروط ہو گی جس کا فیصلہ جامعہ گجرات کی اتھارٹیز طلبہ کے بہترین مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں گی۔

طلبا اور طالبات کے لیے الگ الگ ہاسٹلز تعمیر کیے گئے ہیں۔  ہاسٹل میں رہائش کے لیے ان طلبہ کو ترجیح دی جائے گی جو کسی وجہ سے معذور ہیں یا کیمپس سے کم از کم 50 کلومیٹر دور کسی علاقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔  ہاسٹل میں محدود رہائشی سہولیات دستیاب ہونے کی وجہ سے درخواست دینے والے تمام طلبہ ہاسٹل کی سہولت سے استفادہ نہیں کر سکتے،  یہی وجہ ہے کہ ضلع گجرات کی حدود کے 40 کلومیٹر کے دائرے کے اندر رہائش پذیر طلبہ کو ہاسٹل میں رہائش فراہم نہیں کی جائے گی۔

طلبہ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبہ اور طالبات کے ہاسٹلز میں مندرجہ ذیل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

میس۔

 - مسجد

 - ٹیلی ویژن

 - ٹیلی فون

 - اخبارات

 - انٹرنیٹ

 - الیکٹرک واٹر کولرز

 - جمنازیم

 - پانی کی سہولیات

 - آؤٹ ڈور گیمز

 - گیزر

 - برقی و دیگر مرمت کی سہولیات

 

ہاسٹل کی سہولت سے استفادہ کرنے کے لیے محض جامعہ گجرات کے کسی پروگرام میں داخلہ لے لینا کافی نہیں بلکہ یہ سہولت درخواست گزاروں کی اہلیت اور رہائش کی دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے فراہم کی جائے گی۔  ہاسٹل میں داخلہ کے خواہش مند طلبہ کو 4 تصدیق شدہ پاسپورٹ سائز تصاویر،دومیسائل، تعلیمی سرٹیفکیٹس اور سال 2016 کی فیس کے چالان کی نقول کے ساتھ درخواست جمع کرانا ہو گی۔ درخواست فارم متعلقہ ہاسٹلز کے دفاتر سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔  جامعہ گجرات کے ریگولر ڈگری پروگرامز میں کل وقتی بنیادوں پر داخلہ لینے والے طلبہ ہی ہاسٹل میں داخلہ لینے کے اہل ہوں گے۔  بی ایس ٹیکنالوجی، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز اور ایوننگ پروگرامز کے طلبہ اور جامعہ گجرات کی ٹرانسپورٹ کی سہولیات کے دائرہ کار میں آنے والے طلبہ کو ہاسٹل کی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔

  تاہم ٹرانسپورٹ کے دائرہ کار سے 5 کلومیٹر یا زیادہ فاصلہ پر رہائش پذیر طلبہ فاصلہ کی تصدیق کے حلف نامہ کے ساتھ ہاسٹل میں داخلہ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

ہاسٹل میں رہائش الاٹ ہونے کے 7 روز کے اندر اپنی سیٹ پر قابض نہ ہونے والے یا دانستہ طور پر وارڈن کے علم میں لائے بغیر اپنی سیٹ خالی چھوڑ دینے والے طلبہ کی الاٹمنٹ منسوخ ہو جائے گی۔  ہاسٹل میں داخلہ وارڈن کے دستخط شدہ چالان فارم پر ہاسٹل میں داخلہ کی فیس جمع کرائے جانے سے مشروط ہو گا۔

1۔  ہاسٹل میں رہائش پزیر ہوتے ہی طلبہ ڈپٹی وارڈن کی براہ راست نگرانی اور وارڈن کی سرپرستی میں آ جائیں گے تاکہ ہاسٹل کا ڈسپلن برقرار رکھا جا سکے۔

۔  جامعہ گجرات، ہاسٹل میں داخلہ دینے اور الاٹمنٹ کو کوئی وجہ بیان کیے بغیر منسوخ یا مسترد کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ 2

3۔  ایک طالب علم ہاسٹل میں داخلہ کے بعد سالانہ نظام کی صورت میں ایک سال یا سمسٹر سسٹم کی صورت میں ایک سمسٹر کے لیے ہاسٹل کا رہائشی سمجھا جائے گا اور اس پر ہاسٹل کے واجبات کی ادائیگی لازم ہو گی بشرطیکہ اسے ڈسپلن کی خلاف ورزی یا کسی دیگر وجہ سے ہاسٹل سے نکالا نہ جا چکا ہو۔ 

4۔  تمام طلبہ کے لیے ہاسٹل کے قواعد و ضوابط سے واقفیت  اور ان پر سختی سے عمل پیرا ہونا لازم ہے۔  قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

5۔  ہاسٹل کے لیے میرٹ مندرجہ ذیل کی بنیاد پر طے کیا جائے گا:  (اے) درخواست گزار کے میرٹ برائے داخلہ کی فیصد  (بی) جامعہ سے فاصلہ کے نمبر/فیصد 

۔  ہاسٹل میں داخلہ لینے کے خواہش مند سینئر  (پہلے سے جاری سمسٹر کے) طلبہ کے ساتھ بھی نئےطالب علم کی حیثیت سے ہی برتاؤ کیا جائے گا۔   نئے طلبہ کو ہاسٹل میں نشست الاٹ ہونے بعد بھی نشستیں خالی ہونے کی صورت میں میرٹ کا تعین اور فاصلاتی بنیاد پر مبنی طریق کار ہی کے تحت کیا جائے گا۔ CGPA

نوٹ:  طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ قواعد و ضوابط کی تفصیل جاننے کے لیے جامعہ گجرات کی ویب سائٹ (www.uog.edu.pk) پر جائیں یا الاٹمنٹ کے بعد ہاسٹل سے قواعد و ضوابط کی چھپی ہوئی نقل حاصل کریں۔

ہاسٹل انتظامیہ کی درجہ بندی:

ڈاکٹر غلام علی بھٹی

چیئرمین ہالز کونسل

جامعہ گجرات

 

جناب نجیب الرحمان

ہالز وارڈن، ہاسٹل برائے طلبا

جامعہ گجرات

 

جناب محمد طارق شریف

ڈپٹی وارڈن، ابوبکر ہاسٹل (ایچ-1)

جامعہ گجرات

 

 

1جناب ناصر سلطان تارڑ

ڈپٹی وارڈن، عثمان ہاسٹل (ایچ-2)

جامعہ گجرات

 

 

جناب محمد بلال طاہر 

ڈپٹی وارڈن، کوٹ امیر حسین ہاسٹل (ایچ-3)

جامعہ گجرات

 

 

جناب بلال اشرف

اسسٹنٹ وارڈن

جامعہ گجرات

 

 

 




2017-07-08