اکیڈمک

شعبہ سافٹ ویئر انجینئرنگ

سافٹ ویئر انجینئرنگ موجودہ دور میں کسی بھی ملک کی ترقی کی بنیاد ہے۔ کوئی بھی شعبہ زندگی سافٹ ویئر انجینئرنگ کے بغیر خود کو جدید عالمی معیار سے ہم آہنگ نہیں کر سکتا۔ یہ ملکی ترقی کا ایک ایسا پیمانہ ہے جس کی اہمیت سے انکار ہمیں ترقی کی دوڑ سے باہر نکال دے گا۔ جامعہ گجرات نے اس اہم شعبہ کی اہمیت کا مکمل ادراک رکھتے ہوئے اس پر بھرپور توجہ دی ہے تاکہ ملک کو ایسی افرادی قوت فراہم کی جا سکے جو اپنے علم اور مہارت کی بنیاد پر ملک کو جدید دنیا سے ہم آہنگ کر سکے۔سافٹ ویئر انجینئرز آج ہر صنعت اور شعبہ کی ضرورت ہیں۔ موبائل فون، کارسازی، ٹیلی کمیونیکیشن ،ہوا بازی کی صنعت اور کھیلوں اور صحت کے شعبے سافٹ ویئر انجینئرز کی خدمات کے بغیر پیش رفت کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔جامعہ گجرات کا شعبہ سافٹ ویئر انجینئرنگ ایک جامع نصاب کی مدد سے ایسے سافٹ ویئر انجینئر پیدا کر رہا ہے جو دنیا میں کہیں بھی اپنا مقام پیدا کر سکتے ہیں۔ہمارے طلباءسافٹ ویئر سسٹم کا تجزیہ کرنے، اسے ڈیزائن کرنے اور فعال بنانے کے حوالے سے بھرپور صلاحیتیں لے کر میدان عمل میں اُترتے ہیں۔سافٹ ویئر سسٹم کو درپیش خطرات کا اندازہ لگانے ،ان خطرات سے نمٹنے اور نئے تصورات پیش کرنے کا انتہائی اہم مقصد میں ہماری کامیابی کو ملک کے طول و عرض میں تسلیم کیا جا رہا ہے۔

ہمیں روزمرہ زندگی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بڑھتی ہوئی ضرورت کا پوری طرح سے احساس ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اس ضرورت کو پورا کرنے کےلئے ہم ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوں۔ ہمارے شعبہ سے وابستہ اساتذہ اپنی مثال آپ ہیں۔ انہیں اساتذہ کی رہنمائی سے ہم نے اپنے شعبہ کو ان تمام لوازمات سے لیس کیا ہوا ہے جن سے ایک اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔