اکیڈمک

شعبہءِ انفرمیشن ٹیکنالوجی

عصرِ حاضر کی ٹیکنالوجی کے میدان میں ہونے والی تیز رفتار ترقی سے پیشہ ور ٹیکنالوجسٹس کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے تاکہ بِگ ڈیٹا اور ورچوئل رئیلیٹی جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا جا سکے۔آج کا دور انفرمیشن کا دور ہے جہاں پر علمی معیشت کا تصور حقیقت کا روپ دھار چکا ہے۔ آج کی مربوط دنیا میں انفرمیشن ٹیکنالوجی کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ آج کے دور میں انٹرنیٹ پر موجودگی قوموں، اداروں اور افراد کے لیے یکساں اہمیت کی حامل ہے۔ نت نئے رحجانات کے جنم لینے سے معیاری اداروں کے ذریعے آئی ٹی کی تعلیم فراہم کرنے کی ضرورت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ اسی انفرمیشن ٹیکنالوجی کی قومی اور بین الاقوامی ضروریات کومد نظررکھتےہوے جامعہ گجرات نےاس باوقار روایات کے حامل شعبہءِ انفرمیشن ٹیکنالوجی کا سنگ بنیاد رکھا ۔ جامعہ گجرات میں شعبہءِ انفرمیشن ٹیکنالوجی کے قیام کا مقصد ایسی معیاری تعلیم فراہی کرنا تھا جس کے نتیجے میں آئی ٹی کے ایسے ماہر پیشہ ور تیار کیے جا سکیں جو آئی ٹی انفراسٹرکچرکی تیاری اور دیکھ بھال کرنے کی قابلیت رکھتے ہوں۔ یہ شعبہ آئی ٹی کے میدان میں ہونے والی تیز رفتار تبدیلیوں اورتازہ ترین پیش قدمیوں کے قدم سے قدم ملا کر چلنے کے لیے کوشاں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس فیکلٹی کے تعلیمی، تدریسی، تحقیقی اور نصابی وسائل ہائر ایجوکیشن کمیشن اور نیشنل کمپیوٹنگ ایجوکیشن اینڈ ایکریڈیشن کونسل کی ہدایات کے عین مطابق ہیں۔ یہ شعبہ قومی اور بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات پر گہری نظر رکھتا ہے اور اعلیٰ تعلیم اور فنی تربیت کے حامل گریجوایٹ تیار کر کے ان ضروریات کو پورا کرنے کی خاطر شبانہ روز مصروفِ کار ہے۔ اس شعبے کا مقصد سرکاری اور نجی شعبے میں آئی ٹی ماہرین کی بڑھتی ہوئی مانگ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے ذریعے پورا کرنا اور آئی ٹی انڈسٹری سے مضبوط تعلقات استوار کرنا ہے۔ ہمارے ہاں انفرمیشن ٹیکنالوجی کے پروگرام خاص طور پر ہر لمحہ بدلتی ہوئی کاروباری ضروریات اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ پیشہ ور تیار کرنے کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں۔ ہماری باصلاحیت فیکلٹی صنعتی اور تحقیقی معاونت کے ذریعے طلبہ کی بہتری کے لیے کوشاں ہےہماری خوش قسمتی ہے کہ ہماری فیکلٹی اعلیٰ درجے کے قومی اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل ہے۔ ہمارے گریجوایٹ نامور اداروں میں نمایاں عہدوں پر فائز ہو کر معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ ہمارا شعبہ اپنے طلبہ کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں شرکت کو یقینی بناتا ہے۔ ہمارے طلبہ کئی مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کر چکے ہیں