اکیڈمک

شعبٔہ فنِ تعمیر

تعمیرات کو انسانی زندگی میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔اسی اہمیت کے پیش نظر شعبٔہ فنِ تعمیر انسانی معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لئے اپنا مؤثر کردار ادا کر نے میں مصروفِ عمل ہے۔ شعبہ کا عزم ہے کہ طلبہ کو جدید سائنسی اُصولوں کے مطابق تعلیم سے آراستہ کیا جائے تا کہ وہ تعمیرات کی مقامی،ملکی اور بین الاقومی منڈیوں میں ایک خاطر خواہ اضافہ ثابت ہو سکیں۔

جامعہ گجرات میں شعبٔہ فن تعمیر کا قیام 2009 میں عمل میں آیا اور تب سے یہ صوبہ بھر کے قابل طلبہ کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ شعبہ کا خوشگوار اور علمی ماحول مختلف علاقائی،طبقاتی اور لسانی ماحول سے آنے والے طلبہ کو دورِحاضر کے تعمیراتی مسائل سے نمٹنے کے لئے فکری،جدید اور سائنسی اصولوں پر مبنی حل فراہم کرتا ہے۔

شعبٔہ فن تعمیر میں جدید سہولیات سے آراستہ ڈیزائن سٹوڈیوز خاص اہمیت کے حامل ہیں جہاں طلبہ علمی و عملی گفت و شنید اور نمونہ جات پر بحث و مباحث کرتے ہیں۔شعبہ میں ضلع گجرات کے ثقافتی ورثہ،اس کی تاریخی عمارات،شہری نقشہ جات اور تعمیراتی مسائل پر تحقیق کا عمل جاری ہے۔شعبہ مختلف قومی و بین الاقوامی تحقیقی پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے۔ماہرینِ شعبہ کے لیکچرز،سیمیناراور تعلیمی دوروں کا انعقاد کیا جاتا ہے تا کہ طلبہ کی علمی اور فکری سوچ کی معاشرتی اور پیشہ ورانہ ضروریات سے مطابقت قائم کی جا سکے۔شعبہ کے فارغ التحصیل طلبہ کے لئے روز گار کے مواقعوں کا ایک وسیع سمندر منتظر ہے۔ وہ چاہیں تو بہ طور پیشہ ور ماہرِ تعمیرات اپنی خدمات سر انجام دیں یا پھر اپنی مشاورتی فرم قائم کر کے اپنے ذاتی کاروبار کو وسعت دیں۔ طلبہ اپنی تعلیم مکمل ہونے کے بعد لینڈسکیپ ماہرتعمیر ،انٹیرئر ڈیزائنر ،اربن ڈیزائنراینڈ پلانرز،سسٹین ایبل ڈیزائن کنسلٹنٹس،آثارِ قدیمہ کے ماہر تعمیر،فن تعمیر کے تاریخ دان،نقاد،سکالرز،اور اساتذہ کے طور پر اپنے پیشہ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

چیئرپرسن کا پیغام

جامعہ گجرات میں شعبٔہ فنِ تعمیر ملک کے جدیداور ترقی پسند شعبہ جات میں سے ایک ہے۔ پچھلے سات سالوں میں اس شعبہ نے اپنی علمی کارکردگی کی بناء پر بتدریج شہرت حاصل کی ہے۔ اس کی وجٔہ شہرت نہ صرف اس شعبہ کے طلبہ اور گریجوایٹ کی حاصل کردہ تکنیکی مہارتیں ہیں بلکہ اُن میں ایسی سماجی فرائض اور ذمہ داریوں کی گہری سوجھ بوجھ ہے جو وہ ہمارے تغیر پذیر معاشرہ میں نبھاتے ہیں ۔ آغاز سے ہی شعبہ نے دانستہ طور پر علاقہ کی منفرد ثقافت اور آب و ہوا کی اہمیت کے پیشِ نظر ایک جدید اور ترقی پسندانہ نصاب ِ تعلیم اختیار کیا ہے۔ معیار کے بارے میں ہمارے تصور کی بنیاد پانچ بنیادی اقدار؛ قیادت،محنت،ابلاغ،تخلیق،استقامت اور غیر روایتی سوچ پر ہے۔