ٹریرژر کا آفس

ٹریرژر کا آفس

ٹریژر کا دفتر  یونیورسٹی کی جائیداد،املاک،مالیات،سرمایہ کاری اور اس کے فنڈز  کے انتظام و انصرام کا ذمہ دار ہے۔یونیورسٹی فنڈز جامعہ کو وصول ہونے والی فیس، عطیات،  یونیورسٹی  کو منتقل کردہ جائیداد، گرانٹس، ترکہ جات اوقاف اور دیگرذرائع سے حاصل  ہونے والی آمدن پر مشتمل ہے۔ٹریژرر کا دفتر جامعہ گجرات کی  فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا سیکرٹریٹ بھی ہے جو مالی منصوبہ بندی ،مشاورت ،جامعہ کے فنڈز اور  اکاؤنٹس کی دیکھ بھال کرتا ہے اور یونیورسٹی کے سالانہ بجٹ کی تیاری اور نظر ثانی شدہ بجٹ کا تخمینہ لگاتاہے۔

ٹریژررکا دفتر جامع گجرات کے روز مرہ امور کے مالیاتی پہلوؤں کی دیکھ بھا ل کا ذمہ دار ہے اور اس بات کو یقینی بناتاہے کہ یو نیورسٹی کے فنڈز اپنے متعین کردہ مقاصد کے لیے ہی استعمال  ہوں۔اپنی ذمہ داری کو یقینی بنانے کے لیےداخلی آڈٹ اوراس کی رپورٹنگ کا باقاعدہ نظام تشکیل دیا گیا ہے  تاکہ غلطیوں اوربھول چوک جیسی  دیگر خامیوں سےبچنااور ان کو کم کرنا ممکن ہو سکے۔ جامعہ  گجرات ایکٹ 2004 کے سیکشن 35 کے تحت ٹریژرر کو تفویض شدہ اختیارات اور سونپی گئی ذمہ داریوں میں دیگر مالیاتی ذمہ داریوں کے علاوہ فنڈز اور اکاؤنٹس کے ریکارڈ  کو باقاعدہ رکھنا اور اسے بیرونی آڈٹ کے لیےپیش کرنا ،اکاؤنٹس کی سالانہ تفصیل کی تیارکرنا اور متعلقہ اتھارٹی کو اس کی رپورٹ کرنا بھی شامل ہے۔

ٹریژرر آفس کی خدمات میں فیسوں کی وصولی کا انتظام،اکاؤنٹس،بجٹ  ،تنخواہوں کی تقسیم اور واجبات کی وصولی کا  انتظام، صوبائی اور وفاقی محکمہ خزانہ کو  ودہولڈنگ ٹیکس جمع کرانا،اثاثہ جات کا انتظام اور دیگر اہم مالی خدمات بھی شامل ہیں۔

ٹریژر کا دفتر  یونیورسٹی کے اہداف اور مقاصد کے حصول میں اپنا موثر کردار ادا کرنے کے لیے متحرک اور پرعزم ہے۔




2017-02-06