اکیڈمک

شعبہ سیاسیات و بین الاقوامی تعلقات

جامعہ گجرات میں شعبہ سیاسیات و بین الاقوامی تعلقات کا قیام 2012 میں عمل میں لایا گیا۔ یہ گریجوایٹ اور انڈر گریجوایٹ سطح پر طلبہ کو اس اہم مضمون کی تعلیم دے رہا ہے۔ انتہائی اہمیت کا حامل یہ شعبہ دفاع،حکومتی اور عوامی پالیسیوں ،یورپ کی سیاست،دفاعی اور سیاسی حکمتِ عملی سے متعلق مضامین کا احاطہ کر رہا ہے۔شعبہ کا اصل مقصد قومی اور بین الاقوامی سیاسیات سے طلبہ کو روشناس کرانا ہے کیوں کہ ہر ملک کی ترقی کا محور ایک سیاسی عمل ہی ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ طلبہ کو اس مضمون کی تعلیم اس انداز میں دی جائے کہ وہ مستقبل میں علم سیاسیات کے حوالہ سے بہترین رہنمائی فراہم کرنے کا ذریعہ بن سکیں اور سیاسی آگاہی کی اہم ذمہ داری مؤثر انداز میں سر انجام دے سکیں۔ اپنی بھرپور نصابی اور تدریسی حکمت عملی سے ہمیں یہ یقین ہے کہ ہم ملک کو نہ صرف اعلیٰ پائے کے سیاسی دانشور بلکہ جدید سیاسی علم رکھنے والے عملی سییست دان بھی فراہم کر سکیں گے جو کہ داخلی اور خارجی پالیسیاں مرتب کرنے کے حوالہ سے ایک جاندار کردار ادا کر سکیں گے۔ شعبہ برائے سیاسیات اوربین الاقوامی تعلقات ،جامعہ گجرات میں قائم کردہ ایک نیا شعبہ ہے۔ اس شعبے کا مقسد طلباء کو قومی و بین الاقوامی سیاست کی تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔ یہ شعبہ ایک متحرک تحقیقی ثقافت کو فروغ دیتاہے۔ اس کا بنیادی مقصد تحقیق میں تزویزاتی اور عملی بنیادوں پر برتری حاصل کرنا ہے۔ ان مقاصد کے حصول کی خاطر یہ تعلیمی بحث و مباحثے ،سیمینار اور تعلیمی کانفرنسوں کو روزمرہ کیکلاسز کے ساتھ ساتھ لے کر چلتا ہے۔

یہ شعبہ سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات کے مضامین میں بی ا یس، ا یم اے اور ایم فل کے پروگرام کامیابی سے چلا رہا ہے۔ جبکہ طلبا و طالبات کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے سیاسیات میں پی ایچ ڈی کے پروگرام کے مستقبل میں انعقاد کا ارادہ رکھتا ہے۔

سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات کے مضامین نے حالیہ برسوں میں سماجی علوم کے طلبا و طالبات کی خصوصی توجہ حاصل کی ہے۔ یہ مقبولیت پاکستان میں صوبائی اور وفاقی سول سروس کے مقابلے کے امتحانات میں ان مضامین کے فارغ التحصیل طلبا و طا لبات کی غیر معمولی کارکردگی کی بنا پر ہے وہ فارن آ فس، ایڈوائزری کونسلز میں خدمات سر انجام دے سکتے ہیں۔علاوہ ازیں وہ آئینی و سیاسی تجزیہ نگار اور خارجہ پالیسی کے ماہر کے طور پر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں خدمات سرا نجام دے سکتے ہیں۔ تقریبا تمام یونیورسٹیوں اور کالجوں میں سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات میں مضامین پڑھائے جاتے ہیں۔ لہذا، یونیورسٹی اور کالج کی سطح پر تدریس کے پیشے میں شمولیت ہمارے گریجویٹس کے لئے ایک اور اچھا انتخاب ہے۔