مرکز برائے امورِ طلبہ

مرکز برائے امورِ طلبہ 

جامعہ گجرات طلبہ کو معیاری تعلیم دینے اور  انھیں بطور  طلبہ بہترین تجربہ فراہم کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔طلبہ کو خوشگوار ما حول فراہم کرنے کے لئے جامعہ نے ایک جگہ پر تمام مسائل کے حل (ون سٹاپ سلوشن) کے لئے ایک سٹوڈنٹ سروسز سنٹر قائم کیا ہےجو آنے والے اور موجودہ طلبہ کی معاونت کے لئے ہمہ وقت  مصروف عمل ہے۔ ایک جگہ پر مسائل کا حل (ون سٹاپ سلوشن) طلبہ اور آنے والے مہمانان  کی خدمت میں  واضح بہتری لا رہا ہے۔ یہ رجسٹریشن،مالی امداد اور رقم کی ادائیگی جیسی سہولیات  کو ایک ہی جگہ پر فراہم کرتا ہے اس طرح مختلف دفاتر میں جانے کی بجائے محض سٹوڈنٹ سروسز سنٹر طلبہ کی تمام ضروریات پوری کرتا ہے ۔  ہمارا عملہ   تمام طلبہ اور تعلیمی شعبہ جات  کو ایک   ہی چھت تلےتمام سہولیات فراہم کرنے میں سرگرمِ عمل  ہے۔ یہ سنٹر تمام طلبہ،والدین اور مہمانوں کو تعلیم،رہائش،مالی امداد،طلبہ کی تقریبات،سابق طلبہ کے رابطہ،ملازمت کے لئے رہنمائی،ذاتی مسائل  سمیت بہت سے دیگر معاملات کے حوالہ سے معلومات لینے اور  مسائل  پر بات چیت کرنے کے لئے خوش آمدید کہتا ہے۔سٹوڈنٹ سروسز سنٹر  کمرۂ جماعت کے اندر اور اس سے باہر طلبہ تنظیموں  اور ان کے اراکین   کی معلومات  میں اضافہ کر کے ان کی مدد  کرتا ہے۔ کیمپس میں نصابی و غیرنصابی سرگرمیوں کے لیے 48 سوساٹیز کام کر رہی ہیں جو باقاعدگی سے ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کرتی ہیں  جو  طلبہ کےکردار کو بہتر بنانے اور  ان میں بنیادی اقدار کو اُجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔  ہم  ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے میں  طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔ ہم طلبہ کے  ایک ایسے سرگرم اور مصروفِ عمل گروہ کا تصور رکھتے ہیں جو   بہترقیادت  کو پروان چڑھائے،انفرادی و گروہی نمو کو فروغ دے،اور  عمر بھر سیکھنے کے عمل کی حمایت کرے۔   اس ضمن میں یہ سوساٹیز اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔طلبہ اور جامعہ کے درمیان ہر قسم کے  خلاء کو پُر کرنے کے لئے ہم طلبہ کی جانب سے مؤثر ابلاغ اور تجاویز  کو خوش آیند گردانتے ہیں تاکہ ہم ان کی ضروریات کو بہتر طور پر سمجھ سکیں اس سلسلہ میں ہمارا خدمت گزار عملہ تمام تعلیمی مقاصد کے حصول کے لئے  ممدو معاون ہے




2021-01-12