رجسٹرار آفس

رجسٹرار آفس کا پیغام

یونیورسٹی کے منصوبہ سازی سے متعلّق اہداف کے حصول میں رجسٹرار آفس کا کردار انتہائی  اہمیت کا حامل ہے۔  یہ  آفس طلبہ، فیکلٹی اور عملہ  کااعتماد اور بھروسہ حاصل کرنے کے لیے،اعلیٰ معیارِ کار،مسائل کے باہمی حل اور انتظامی بصیرت کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ یہ باہمی تعاون پر مبنی اور فعال جدّوجہد،مربوط خدمات اور ابلاغ کے جامع عمل پر بالخصوص توجہ دیتاہے۔ یہ موجودہ اور سابقہ طلبہ کے تمام تعلیمی ریکارڈ کی درستی،کاملیت اور حفاظت کو یقینی بناتا ہے، طلبہ کے داخلہ اور رجسٹریشن سے متعلق مؤثر طریقِ کار وضع کرتا ہے اور اُن کی ڈیٹا فائلز کے ذمہ دارانہ استعمال کے لیے حکمت عملی اور ضابطہ کار طے کرتا  ہے۔ آفس، موصول ہونے والی تمام درخواستوں کامناسب،مؤثر اور شائستہ انداز میں  جواب دیتا ہے اوراعلیٰ معیار کی تعلیم بہم پہنچانے  کی خاطر پیشہ وارانہ صلاحّیتوں کے فروغ دینے اور دستیاب ذرائع کے بہترین تّصرف کے لیے تمام شعبہ جات،فیکلٹی اور سٹی کیمپس کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔اس کا مقصد کام کے لئے ایسا سازگار ماحول قائم رکھنا ہے جو مل کر کام کرنے،تخلیقی صلا حیتّوں کو فروغ دینے اور سٹاف میں باہمی تعاون کے عمل کو پروان چڑھائے۔ یہ آفس یونیورسٹی اور اعلیٰ تعلیمی سماج کے مفاد کی خاطر تعلیمی خدمات میں عظمت حاصل کرنے کے لئے سرگرمِ عمل ہے۔

رجسٹرار آفس طلبہ کے تعلیمی ڈیٹا کا ریکارڈ اکٹھا کرنے اور اسے درست حالت میں رکھنے کی ذمّہ داری بھی نبھاتا ہے اور تعلیمی اور نصابی معلومات حاصل کرنے والوں کو فوری طور پر مطمئن کرتا ہے۔ یہ عمل اس آفس کی فیصلہ سازی اوراعلیٰ مشاورتی حیثیت کا ایک ثبوت ہے۔ یہ تمام تعلیمی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرتا ہے اور انھیں پایۂ تکمیل تک پہنچاتا ہے؛ مختلف اکائیوں کے باہمی اشتراک کے لیے کیمپس کےپاس موجودکسی رقبہ کے استعمال کے لئے رابطہ کار کا کام کرتا ہے؛ اور تدریسی مواقعوں سے طلبہ کے مستفید ہونے کے عمل  کو یقینی بناتا ہے۔آفس تعلیمی قواعد و ضوابط کے نفاذ کی نگرانی کرتا ہے جس میں یونیورسٹی کیٹلاگ کی تیاری اور اسے درست حالت میں رکھنا، آن لائن کیٹلاگ اور بیک گراؤنڈ سیٹ اپ کو طلبہ کے کمپیوٹرائزڈ انفارمیشن سسٹم میں فعال رکھنا اور تعلیمی کیلنڈر اور حتمی امتحانی شیڈول تیار کرنا شامل ہیں۔

رجسٹرار آفس یونیورسٹی میں خدمات کی فراہمی کا  ایک  گراں قدر ذریعہ ہے۔ اس کا مستعد اور باخبر عملہ یونیورسٹی کمیونٹی میں طلبہ،فیکلٹی اور سٹاف،الیومنائی اور یونیورسٹی سے وابستہ دیگر افراد کو شاندار خدمات فراہم کرتا ہے اور تعلیمی مقصد کو جاری رکھنے کے لیے باہمی تعاون کے ماحول کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔یہ آفس یونیورسٹی کے اعلیٰ سطح کے  نمائندہ کی حیثیت سے حکومت کے ساتھ خط و کتابت کا فریضہ سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ، اکڈیمک کونسل،سنڈیکیٹ اور سیشن بورڈز کے اجلاس کے انعقاد جیسی اہم ذمّہ داریاں نبھاتا ہے۔الحاق شدہ کالج،سٹی کیمپس اور ذیلی کیمپس رجسٹرار آفس کی مدد سے اپنی ضروریات کو پورا کر کے اور شعبہ جاتی رابطہ قائم کر کے بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بناے  ہیں۔ قواعد کے تحت فوری عمل داری سے معاملات کو نمٹانا اور ان کا فوری تصفیہ کرنا اس آفس کا نصب العین ہے۔ آفس مسلسل بہتری کے لیے پُر عزم ہے اور یہ خیالات کے بلا رکاوٹ تبادلہ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور اپنے سٹاف اور یونیورسٹی کمیونٹی کی جانب سے رہنمائی کا خیر مقدم کرتا ہے۔

Registrar Office

Office Staff



2017-02-06