اکیڈمک

شعبہ کمپیوٹر سائنس

موجودہ صدی کے شروع ہوتے ہی ٹیکنالوجی کے ایک نئے دور کا بھی آغاز ہوا۔ اور تبھی سے ٹیکنالوجی نے روزمرہ زندگی کے علاوہ تعلیم کے میدان پر بھی گہرا اثر ڈالا۔ دور حاضر ڈیجیٹل میڈیا اور کمپیوٹنگ کا دور ہے۔ آج کے جدید دور میں تربیت یافتہ ٹیکنالوجسٹ کی مانگ پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ ہر دن ٹیکنالوجی کے افق پر نیا سویرا لے کر طلوع ہوتا ہے۔ آج کے دور میں کسی قوم کی ترقی اور استحکام کا اندازہ اس کے ٹیکنالوجیکل گریجوایٹس کی سالانہ تعداد سے بھی لگایا جاتا ہے۔ پاکستان دنیا بھر میں نوجوانوں کی سب سے زیادہ تعداد رکھنے والے ترقی پذیر ممالک میں سے ایک ہے۔ پاکستانی نوجوانوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر ٹیکنالوجی کے مختلف میدانوں میں اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے یہ شعبہ کمپیوٹنگ کے ڈسپلن میں اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرتا ہے تاکہ سائنسی، تکنیکی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے بھرپور ایسے گریجوایٹ تیار کیے جا سکیں جو مقامی اور عالمگیر معاشرے میں ہونے والے تغیرات کے تسلسل کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکیں۔کمپیوٹر سائنس اور اس سے متعلقہ ٹیکنالوجیز روزمرّہ زندگی کا ایک اہم جزو بن چکی ہیں۔ عصرِ حاضر کی کمپیوٹنگ سے بھرپور دنیا کا ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ عالمگیر شہری بننے اور اکیسویں صدی کے ذرائع معاش سے ہم آہنگ رہنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ آج کا طالبعلم کمپیوٹر سائنس کے اصولوں اور طریق ہائے عمل پر دسترس رکھتا ہو۔ آج کے طلبہ کا تعلیمی میدان یا ذریعہ معاش کچھ بھی ہو لیکن اکیسویں صدی کا کوئی بھی دوسرا مضمون طلبہ کے لیے ذریعہ معاش کے حصول میں کمپیوٹر سائنس جتنا مددگارنہیں ہو سکتا۔جامعہ نے گجرات، گجرانوالہ اور سیالکوٹ کی سنہری تجارتی تکون کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے کمپیوٹر سائنس کا جدید شعبہ 2007میں قائم کیا گیا تاکہ یہاں پر اعلیٰ معیار کے گریجوایٹ تیار کیے جائیں اور ان کے ذریعے علاقے کے کاروباری نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے جیسے اہم اقدام اٹھائے جا سکیں۔ آج یہ شعبہ جامعہ میں اعلیٰ معیار کا علمبردار سمجھا جاتا

ہمارےتعلیمی شعبوں کا نصاب پاکستان کے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نیشنل کمپیوٹنگ ایجوکیشن اکریڈیشن کونسل کے رہنما اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ ہر ڈگری پروگرام کا نصاب دور حاضر کے پیشہ ورانہ مواقع کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے تاکہ انفرمیشن ٹیکنالوجی کے مختلف پہلوؤں میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ مطلوبہ مضامین کی تعلیم حاصل کر سکیں۔ ہمارے اختراعی صلاحیتوں کو ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرتا ہوا نصاب طلبہ کو کئی شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لیے تیار کر رہا ہے تاکہ ہمارا ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہو سکے۔ ہم طلبہ کی ہر طرح کی تعلیمی و سماجی بہبود پر یقین رکھتے ہیں۔ اسی لیے ہمارے طلبہ تعلیمی سال کے دوران بہت سی ہم نصابی سرگرمیوں میں شریک ہوتے ہیں۔ بہت سے بین الاقوامی اداروں سے تعاون کے علاوہ فیکلٹی میں مختلف سوسائٹیاں قائم کی گئی ہیں تاکہ طلبا کو مستقبل کی مشکلوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار کیا جا سکے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے گریجوایٹ پروگرامنگ، گرافک ڈیزائننگ، سافٹ وئیر انجینئرنگ، گیم آرکیٹیکچر، سافٹ وئیر آرکیٹیکچر کے شعبوں کے علاوہ تعلیم و تحقیق کے شعبوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔