بزنس اینکیو بیشن سنٹر

بزنس اینکیو بیشن سنٹر/ مرکز برائے افزودگی ِ کاروبار

"دنیا بہت تیزی سے بدل رہی ہے۔ آئیں بنیادی اصولوں کی تشکیلِ نو کریں"

ہم جدت، طرزِنو اور مہم کارانہ جذبہ پر یقین رکھتے ہیں اور یہ ہماری بنیاد کا لازمی جز بن چکا ہے۔ ہمارا عزم تجدد کے عَلم کو سر بلند رکھنا ہے۔ جس رفتار سے دنیا ترقی کر رہی ہے ہم بھی اُسی تُندی کے ساتھ ترقی کی منازل کی طرف رواں دواں ہیں۔ یہ پُر لگن، مخلص  اور ترقی پسند لوگوں کےلئے کاروبار کے روایتی طرائق اور معیارات کو بدلنے کا وقت ہےاور اس مو زوں وقت میں یہ امر قرینِ مصلحت ہے کہ نظری تعلیم اور مقامی  صنعت  کی کڑیوں کو  پیشہ ورانہ کاروباری تعلیم سے اس طرح متصل کیا جائے کہ کامیاب کاروباری پیشہ ور منتظمین   کی ایک  مستحکم اور پائیدار زنجیر  کا وجود عمل میں لایا جا سکے۔ ڈیجٹلائزیشن اور  جدت کے پیشِ نظر، یہ بی آئی سی (BIC)نئے کاروباروں کی نشوونما کے لئےہمہ وقت سر گرمِ عمل ہے۔

کبھی یہ صرف ایک خواب تھا جسےہم نے عملی طور پر ایک حقیقت کا روپ دیا۔ہم اپنی کارکردگی کو  اپنی دیو قامت اور  جدید سہولیات سے آراستہ عمارات سے نہیں ناپتے بلکہ ہماری کارکردگی کی قدر پیمائی کا پیمانہ  طلبہ کی ترقی اور کاروباری سرعت ہے۔   بزنس اینکیو بیشن سنٹر بہترین اتالیق کی رہنمائی  اور سازگار ماحول فرا ہم کر کےکامیاب کاروبار کے آغاز اور افزائش،سرمایہ کاری میں اضافہ اور اپنے طلبہ کی صلاحیتوں  کو نکھار کر انہیں کاروباری دنیا میں گوہرِ نایاب بنانے کے لئے مصروفِ عمل ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن ، پاکستان کے اشتراک سے جامعہ  گجرات نے بزنس اینکیو بیشن سنٹر کیا ہے۔ یہ ایک ایسا مرکز ہے جو نئی اور  ناتجربہ کار کمپنیوں  کے کاروباری قد  کی بڑھوتری اور بہتر نشوو نما کےلئے کاروباری  منتظمین کو  خدمات اور  وسائل  کے موثر  استعمال سے آگاہی فراہم کرتا ہے۔  بزنس اینکیو بیشن سنٹر ایسے پیشہ ور کاروباری افراد  پیدا کرنے کا خواہاں ہے جو معاشرہ اور  قومی معیشت کی ترقی اور استحکام  کےلئے اپنا کردار بخوبی ادا کر سکیں۔ عزت مآب وائس چانسلر صاحب کے وژن "جامعات معاشرےبناتی ہیں" کے پیشِ نظر بی آئی سی (BIC) کا عزم نئی اور اُبھرتی ہوئی  کمپنیوں کو انتظامی رہنمائی، تکنیکی معاونت اور ماہرانہ مشاورت  فراہم کرنا ہے۔ ہماری توجہ کا مرکزصرف تکنیکی کاروبار نہیں   بلکہ ہم  سماجی کمپنیوں کو اپنی خدمات فراہم کرنے میں بھی اتنی ہی دلچسپی رکھتے ہیں۔ ہمارا یقین ہے کہ  معاشرتی اور معاشی بہتری کے لئے نئے اور مشکلات کا شکار کاروباروں  کو مستحکم کرنا نہایت ضروری ہے اور بی آئی سی (BIC) اس مقصد کے لئےہمہ وقت اپنی خدمات فراہم کررہا ہے۔




2023-10-01