کنٹرولر امتحانات کا آفس

کنٹرولر امتحانات کا آفس

کنٹرولر امتحانات کا آفس  یونیورسٹی کے امتحانات سے متعلق تمام انتظامی سرگرمیوں اور دیگر امور کی نگرانی کرتا ہے۔ امتحانات کے بلا رکاوٹ اور حسنِ کارکردگی کے مظہر انعقاد کو یقینی بناتا ہے۔کنٹرولر آفس اس امر کو بنیادی اہمیت دیتا ہے کہ امتحانات ہر لحاظ سے شفاف ہوں اور طلبہ کو امتحانی کارکردگی کے عین مطابق جانچا جائے۔ یہ آفس دو طرح کے امتحانی نظام چلا رہا ہے،یعنی سالانہ نظامِ امتحان اور سمسٹر سسٹم۔ کنٹرولر آفس کی تین بڑی شاخیں ہیں جن میں سالانہ نظامِ امتحان ،سمسٹر سسٹم اور  ٹرم سسٹم امتحانی نظام شامل ہیں۔ یہ آفس نتائج مرتب کرنے،ان کا اعلان کرنے اور  مخصوص ضوابط پورا کرنے کے بعد کامیاب طلبہ کو نتائج کی اسناد،سرٹیفکیٹ وغیرہ جاری کرنے کا ذمہ دار ہے۔  امتحانی نظام اور امتحانی عمل کی حساسیت کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے کنٹرولر آفس مسلسل کوشاں ہے کہ ایک بین الاقوامی معیار کو یقینی بنائے اور اُن طریقوں کو اپنائے جو کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں رائج ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کنٹرولر آفس امتحانات میں ناجائز ذرائع کے استعمال کو روکنے کے لئے جامع لائحہ عمل مرتب کرتا ہے اور تجویز کردہ طریقوں پر عمل درآمد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاتا ہے۔ اس آفس میں اس بات کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ امتحانی پرچے بنانے کے عمل سے لے کر پرچوں کو چیک کرنے تک اعلیٰ تربیت یافتہ  اساتذہ کی خدمات حاصل کی جائیں اور اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتی جائے،نہ ہی اس سلسلہ میں ایک اعلیٰ معیار پر کوئی سمجھوتہ کیا جائے۔    یہ آفس اس امر کو بھی یقینی بناتا ہےکہ اس کا عملہ اپنا کام مستعدی سے کرے اور تمام امور انتہائی پیشہ ورانہ انداز سے سرانجام دے چونکہ ایک جامع کی ساخت کا انحصار بڑی حد تک کنٹرولر آفس کی شفاف کارکردگی پر ہوتا ہے

Controller of Examinations

Office Staff



2018-04-17