اکیڈمک

انسٹیٹیوٹ آف ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ مینجمنٹ

ڈائریکٹر کا پیغام

ہم نے جامعہ گجرات کے شعبہ ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ مینجمنٹ میں دو سالہ ڈگری پروگرام متعارف کرایاہے جو اپنی طرز کا پہلا پروگرام ہے۔ ہاسپٹیلٹی انڈسٹری میں فن و ہنر پر مبنی پروگرام پیش کر نا ملک کو درپیش مسائل سے نبرد آزما ہونے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اسی سال ہم ہاسپٹیلٹی پروگرام میں بی۔ایس بھی متعارف کرا رہے ہیں۔ ہم آپ کو ایسی علمی وتحقیقی بنیاد فراہم کرنے کا عہد کرتے ہیں جس سے آپ اپنی خواہش کے مطابق نئی چیزیں متعارف کروا سکیں گے اور اس طرح نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملازمت کے شاندار مواقع حاصل کر سکیں گے۔ ہم نے آپ کو سکھانے اور آپ کی بین الاقوامی معیار کی عملی تربیت کے لیے تحقیقی بنیادوں پر نصاب مرتب کیا ہے ۔ اس پروگرام کے دوران آپ ریسٹورنٹ مینجمنٹ اور ہاسپٹیلٹی انڈسٹری میں استعمال ہونےوالے جدید آلات سےبھی واقفیت حاصل کریں گے۔

تعارف

ریسٹورنٹ مینجمنٹ اور ہاسپٹیلٹی انڈسٹری پروگرام نہ صرف آپ کے روشن مستقبل ضامن ہےبلکہ ملکی معاشی ترقی کو وسعت دینے میں بھی مدد دے گا۔ یہ شعبہ قومی و بین الاقوامی مجالس، کانفرنسوں اور دیگر تقریبات میں رنگارنگ کھانوں کو نت نئے انداز میں پیشں کرنے کی ٹرینگ کا مرکزہے۔ہوٹل ریسٹورنٹ اینڈ مینجمنٹ میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اور ہاسپٹیلٹی میں چار سالہ بی ایس پروگرام اُن طلبہ کے لیے ہیں جو اعلیٰ قسم کے پیشہ ورانہ پروگراموں کی تلاش میں ہیں۔ مزید برآں اس شعبہ میں طلبہ مختلف موقعوں پرمثبت مزاج میں مہمانوں کی مہمان نوازی کی مہارتیں بھی سیکھتے ہیں۔ ان میں گیسٹ سروس منیجر، ریزویوشن کلرکس، دربان ،فرنٹ آفس منیجنگ ،فوڈ اینڈ بیورج ہینڈ لرز، ٹیلی فون آپریٹر، سکیورٹی ، بک کیپرز، کیشیئرز، روم سروس ہیلپرز اور ہاؤس کیپرز شامل ہیں۔ کچھ لوگ لانڈری روم، فوڈ سروس کی مہارت حاصل کرتے ہیں یا شیف، باورچی، سوسیئر اور بیکرز کے طور پر اپنے کام کا آغاز کرتے ہیں۔ دوسرے شعبہ جات میں بھی کام کے خاصے مواقع دستیاب ہیں۔ ان شعبہ جات میں انجینئرنگ ، بینکوئٹ ڈیپارٹمنٹ ،سیلز اور مارکیٹنگ شامل ہیں۔ مستقل مزاج، ایماندار اور لگن سے کام کرنے والوں کیلئے کام کے اور بھی بہت سے مواقع موجود ہیں۔

نصب العین

انسٹیٹیوٹ آف ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ مینجمنٹ اپنے طلبہ کو قومی اور بین الاقوامی طرز کا علم، مہارتیں،اعتماد اور اقدار فراہم کر کے انہیں عالمی سطح پر کامیاب پروفیشنلز بنانے میں ایک نمایاں انسٹیٹیوٹ کی حیثیت حاصل کرنا چاہتا ہے۔

مشن

انسٹیٹیوٹ آف ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ مینجمنٹ کا مقصد ایک ایسا علمی ماحول فراہم کرنا ہے جس میں طلبہ کو اس بات کی ترغیب دی جائے کہ علم کا حصول عمر بھر چلتے رہنے والا ایک عمل ہے ۔