اکیڈمک

شعبہ مکینیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی

شعبہ مکینیکل انجینئرنگ جامعہ گجرات کے اہم شعبہ جات میں سے ایک ہے۔ اس شعبہ میں پڑھائے جانے والے مضامین طلبہ کو علمی و عملی تربیت فراہم کرتے ہیں۔اس میں پیش کیا جانے والا بی۔ ٹیک(B-Tech) کا پروگرام طلبہ کو مختلف مشینوں اور مشینی اوزار کے بنیادی اصولوں اور ان کے کام کرنے کی اصل نوعیت کی جان کاری دلاتا ہے۔ مکینیکل شعبہ میں ٹیکنالوجی پروگراموں کا مقصد نہ صرف طلبہ کو مکینیکل کی نظری بنیادیں فراہم کرنا ہے بلکہ انھیں مکینیکل میں استعمال ہونے والے سامان سے واقفیت دلانا بھی ہے۔ شعبہ میں پڑھایا جانے والےنصاب کو اس طرح مرتب کیا گیا ہے کہ طلبہ اپنے ہاتھ سے کام کرنے کو عار نہ سمجھیں۔ وہ کیمیکل اور مکینیکل مشینوں کو نصب کرتے وقت درکار افرادی قوت پر مکمل اعتماد رکھتے ہوں۔شعبہ مکینیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے نصب العین میں شامل ہے کہ یہ ایسے اعلیٰ تعلیم یافتہ انجینئرز جو شعبہ میں ہونے والی ترقی سے بخوبی آگاہ ہوں پیدا کرے تا کہ ملک میں صنعتی اور سماجی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ اس لئے طلبہ کے لئے سرکاری و غیر سرکاری شعبوں میں ملازمت کے وسیع مواقع موجود رہتے ہیں۔

اپنے آغاز سے ہی ا ہمارا اولین مقصد یہی رہا ہے کہ نڈر گریجوایٹ پروگرام کے طلبہ کو مکینکل انجینئرنگ کی معیاری تعلیم سے آراستہ کر کے مستقبل کے قومی معمار پیدا کیے جائیں۔ مکینکل انجینئرنگ معیاری تدریس ، تحقیق اور ان کے عملی اطلاق کے ذریعہ نظری، عملی اور تکنیکی علم کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔ شعبہ میں پڑھایا جانے والا نصاب مکینکس،ڈائنامکس،تھرمو فلوڈ اور مینوفیکچرنگ میں ہونے والی ترقی کے عین مطابق ہے۔ بین الاقوامی شہرت کی حامل یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہمارے اساتذہ ان تمام مضامین میں مہارت رکھتے ہیں۔ ہماری کوشش رہی ہے کہ طلبہ کو نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی و غیر نصابی تعلیم کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ طلبہ اس شعبہ سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملک کی ترقی کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں گے۔