اکیڈمک

سکول آف لاء

سکول آف لاء، یونیورسٹی آف گجرات، قانون کی معیاری تعلیم دینے کے لیے کسی بھی بین الاقوامی یونیورسٹی کی طرح ہمہ وقت مصروف عمل ہے- سکول آف لاء قانونی تعلیم و تحقیق کی بہترین سہولیات فراہم کر رہا ہے،اور یہاں طلبہ ایک دوستانہ اور مہذب ماحول میں تعلیم و تدریس کے اعلیٰ معیار سے مستفید ہورہے ہیں- سکول آف لاء میں قانون کی جامع عملی تعلیم اور پیشہ وارانہ اخلاقیات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ یہاں پر تدریس کا عمل نہایت اعلیٰ معیار میں مقدمات کو پڑھا کر مکمل کیا جا رہا ہے- سکول آف لاء میں قانون کی تعلیم دینے کا مقصد بہترین وکلاء تیار کرنا ہے تا کہ وہ آگے چل کر مختلف شعبوں جیساکہ حکومتی اداروں، بین الاقوامی اداروں، عدالتوں، اور تعلیمی اداروں میں اپنے فرائضِ منصبی بہترین طریقے سے سرانجام دے سکیں- سکول آف لاء طلبہ کوقانونی تحقیق کرنے کے لیے مختلف قانونی جرائد اور لائبریری کی سہولیات فراہم کرتا ہے- اور انٹرنیٹ کے ذریعے بھی ان سہولیات سے استفادہ کرنے کے لئے پاکستان لاء سائیٹ تک رسائی بھی طلباء کو دی جا چکی ہے- سکول آف لاء کی لائبریری قانونی جرائد،رپورٹوں اور متعلقہ کتابوں سے مزیّن ہے- لائبریری میں کمپیوٹر،پروجیکٹر اور دوسرے سمعی و بصری آلات موجود ہیں۔ سکول آف لاء طلباء کو جدید تدریسی سہولیات فراہم کرتا ہے جس میں ایک جدید کمپیوٹرلیب بھی شامل ہے اور بہت جلد طلباء ویڈیو کانفرنس کی سہولت سے بھی مستفید ہو سکیں گے جس کے نتیجہ میں طلبہ کا غیر ملکی تعلیمی اداروں سے رابطہ ممکن ہو سکے گا۔ سکول آف لاءمیں طلباء کے لیے بہت سی غیر نصابی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے جس میں کھیل، علمی مباحثے اور دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔ مستقبل میں سکول آف لاء ایک جدید قانونی مرکز قائم کرنے کا اراداہ بھی رکھتا ہے جس کے تحت نئے تحقیقی شعبہ جات اور ڈپلومہ پروگرامز کا آغاز کیا جائے گا جس میں بین الاقوامی انسانی حقوق، اسلام اور انسانی حقوق، بین الاقوامی ماحولیاتی قانون،فلسفۂ اسلام،ٹیکس،بین الاقوامی جرائم اور بہت سے دوسرے مضامین کی تعلیم دی جا ئے گی سکول آف لاء فی الوقت جو تعلیمی پروگرامز پیش کر رہا ہے ان میں پانچ سالہ ایل ایل بی (اَنرز)،دوسالہ ایسوسی ایٹ ڈگری(پیرالیگل) اور دو سالہ ایل ایل ایم کی ڈگری بھی شامل ہے- یہ تمام پروگرامز بہترین قانونی تعلیم دینے اور قانونی شعبے میں بہتری لانے کے لیے موثر طریقے سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں-