اکیڈمک

شعبہ کامرس

فیکلٹی آف مینجمینٹ سائنسز کے زیر انتظام شبعہ کامرس2012 میں قائم کیا گیا۔ ابتدائی مرحلہ میں شعبہ ہذا نے دو ڈگری پروگراموں کا اجرا کیا،جن میں بیچلر آفٖ کامرس(چار سالہ ڈگری پروگرام) اور ماسٹر آف کامرس(د و سالہ ڈگری پروگرام) شامل ہیں۔شعبہ ہذا نے سال 2014 میں مزید دو نئے ڈگری پروگراوم (اکاونٹنگ اینڈ فنانس )اور بی ایس (بینکینگ اور فنانس ) بھی متعارف کرائے اور اب یہ یونیورسٹی کے اس شبعہ کی جانب سےایک عمدہ اضافہ تصور کیے جاتے ہیں۔ شعبہ طلبہ کو کامرس،فنانس، اکاونٹنگ کی مختلف ڈومین میں اچھی تربیت فراہم کرکے ان میں اندرون و بیرون مُلک تجارت،صنعت اور کاروبار میں اُبھرتے ہوئے چیلنجوں کا سامنا کرنے کی استعداد کار پیدا کرتا ہے۔ طلبہ میں کامرس کی جدید تدریسی ،تحقیقی اور عملی مہارت بھی پیدا کرکے کامرس سے متعلقہ عالمی سطح پر رائج علوم سے روشناش کراتا ہے ۔شعبہ کامرس طلبہ کو انتظامی عہدوں پر تجارتی اور کاروباری منصوبوں کی تیاری سے تکمیل کے مراحل تک اپنے نظری اور فکری علم کا اطلاق پُر اعتماد طریقہ سے کر نے کے قابل بناتا ہے

جامعہ گجرات کا شعبہ کامرس ا پنے طلبہ کو تدریس،تحقیق اور روزگار دلانےمیں مسلسل بہتری کی طرف گامزن ہے۔اور جدید طرز پر تشکیل کردہ نصابی اور عملی تربیت کے پروگراموں کوانڈسٹری کے بدلتے ہوئے تقاضوں سےہم آہنگ کرتاہے۔ شعبہ کامرس کے فارغ التحصیل طلبہ کاروباری شعبہ میں اچھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے ہوئے ہیں۔شعبہ میں دوران تعلیم طلبہ کے لیے ناموراداروں میں انٹرن شپ پراجیکٹس کے ذریعہ سے عملی تجربہ حاصل کرنے کا باقاعدہ اہتمام کیا جاتا ہے۔طلبہ کے نصاب میں ان کو چھوٹے چھوٹے پراجیکٹ دے کر نظری علم کو عملی تجربہ سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔یہ پراجیکٹس ہمارے طلبہ کو اس قابل بناتے ہیں کہ ان کو گروپ کی شکل میں کام کرنے کی اہمیت کو سمجھ سکیں ۔ہم نے طلبہ کی ذاتی مہارتوں اور پیشہ وارانہ تعلیم میں ربط پیداکرنے والا نصاب ترتیب دیا ہے۔ہم پُر اعتماد ہیں کہ ہمارا موجودہ نصاب طلبہ کے انفرادی اور پیشہ وارانہ پہلوں کی تربیت کر کے کاروباری حلقوں کی ضروریات اور توقعات کو پورا کر رہا ہے۔ اعلٰی معیار کی تعلیم ، عملی تجربہ اور اِحسن کارکردگی کے حامل ماہر فیکلٹی ممبران ،لگن، جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ یہ کورس پڑھاتے ہیں۔یہ امر ہمارے لیے حوصلہ افزا ہے کہ انڈسٹری کی ہم سے وابستہ توقعات پوری ہوئی ہیں اور یہ ہمارے نصاب کے موثر ہونے اور کاروباری شعبوں کے بدلتے ہوئے تقاضوں میں اپنی موزونیت کاثبوت ہے ۔اس مختصر تعارف کے ساتھ میں آپ کو عالمی معیار اور تدریس،تربیت اور تحقیق میں اعلیٰ کار کردگی کے حامل شعبہ کا حصہ بننے کے لیے خوش آمدید کہتا ہوں