اکیڈمک

شعبہ ریاضی

جامعہ گجرات میں شعبہ ریاضی 2004 میں متعارف کرایا گیا۔ شعبہ ریاضی جامعہ کے ابتدائی شعبہ جات میں سے ایک ہے۔ یہ شعبہ نظری و اطلاقی ریاضی اور شمایات میں بیچلر اور ماسٹر ز پروگرام پیش کرتا ہے۔ شعبہ ریاضی میں اساتذہ تحقیق میں گہری دلچسپی رکھنے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے لئے پُر عزم ہیں۔اس شعبہ کی فیکلٹی سترہ ممبران بشمول پانچ پی ایچ ڈی اساتذہ پر مشتمل ہے۔ اس شعبہ کی فیکلٹی کے اساتذہ اپنے متعلقہ مضامین میں پیشہ ورانہ مہارت کے حامل ہیں۔اور معروف جامعات سے اعلیٰ تعلیم یا فتہ ہیں۔تمام اساتذہ شعوری تعلیم اور مناسب رہنمائی کے ذریعہ طلبہ کو سائنسز اور ریاضی کے ساتھ بامعنی اور دیرپا ربط قائم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ شعبٔہ ریاضی جامعہ گجرات میں ایم فل،بی ایس (چار سالہ) اور ایم ایس سی (دو سالہ) پروگرام پیش کرتا ہے۔ہمارا عزم ہے کہ ہر سطح پر ریاضی کی معیاری تعلیم فراہم کی جائے اور ایسے ہنر مند،پیشہ ور اور تعلیم یافتہ رہبر پیدا کیے جائیں جن کی ہمارے معاشرہ کو اشد ضرورت ہے۔ علاوہ ازیں شعبٔہ ریاضی جامعہ کے اکثرو بیشتر دیگر شعبہ جات کو بھی اپنی خدمات سے مستفید کر رہا ہے۔ جامعہ گجرات میں شعبہ ریاضیات جن تعلیمی پروگرامز کا آغاز کر رہا ہے اس کا اولین مقصد طلباء کو خالص اور اطلاقی ریاضی دونوں میں حقیقی اور تعلیمی گہرائی فراہم کرنا ہے۔ ابھی تک اس شعبہ کے تحت چار سالہ (بی۔ ایس آنرز) دو سالہ ایم ایس سی اور دو سالہ ایم فل پروگرامز کاآغاز ہو چکا ہے۔ جس کا مقصد طلباء کو بہتر علم ریاضی فراہم کرنا ہے۔ موجودہ حالات کے تحت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ضروری ہیں۔ایم ایس سی ریاضی اختراعی پروگرام ہے جو کہ روایتی اور جدید ریاضی کا حسین امتزاج ہے یہ پروگرام ان ریاضی دانوں کے لیے جو خود سے سماجی علوم میں مہارت کے ساتھ اپنے آپ کو مارکیٹ میں زیادہ موئژبنانا چاہتے ہیں اور ان سائنس دانوں کے لیے جو مضبوط تحقیقی بیک گراؤنڈ رکھتے ہیں اور جو بنیادی ریاضی میں مہارت رکھتے ہوں وسیع تر مواقع فراہم کرتا ہے ۔ ایم ایس /ایم فل ریاضی میں آپ اپلائیڈ اور پیور ریاضی کے منتخب کردہ جدید کورسز پڑھیں گے اور اپنا مقالہ زیادہ تحقیقی انداز میں مکمل کریں گے ۔ آپ بنیادی ریاضی میں مہارت حاصل کرنے کے بعدتجریدی فکر، منطقی تجزیہ اورمسائل کے حل کے حوالے سے اپنے علمی افق کو وسیع سے وسیع تر کر سکتے ہیں ۔