شعبٔہ زوالوجی
فیکلٹی آف سائنس کے بنیادی شعبہ جات میں ترقی کی منازل طے کرتا ہوا ایک شعبہ زوالوجی ہے یہ شعبہ یونیورسٹی آف گجرات میں شعبٔہ زوالوجی 2006 میں قائم ہوا ۔اسے بائیولوجیکل اور الائیڈ سائنسز کے متنوع میدانوں میں تدریس و تحقیق کو ترجیح دینے کے لئے قائم کیا گیا۔ اس شعبہ کے بنیادی معیارات میں اس کی فیکلٹی کا اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونا اور اس میں ایسی تمام سہولیات اور سامان کا موجود ہونا ہے جو زوالوجی کے میدان میں بنیادی اور اطلاقی تحقیق کے لئے درکار ہیں۔ شعبٔہ زوالوجی کا اہم مقصد اینیمل سائنسز کے متنوع شعبہ جات میں علم فراہم کرنا ہے اور طلبہ کو اس قابل بنانا ہے کہ انسانیت کو درپیش مسائل کا سائنسی بنیادوں پر پتہ لگانے کے لئے جدید علم اور بائیولوجیکل تکنیکوں کے اطلاق سے بخوبی آگاہ ہوں۔ اس شعبہ میں پیش کیے جانے والے پروگرام گریجوایٹ طلبہ کے لئے ایسا سامان فراہم کرتے ہیں جو انھیں مسابقتی سائنسی سماج میں کامیابی سے ہمکنار ہونے کے قابل بناتے ہیں۔ اس وقت یہ شعبہ تحقیق کے مختلف میدانوں جیسا کہ بائیو ڈائیورسٹی،بائیو ٹیکنالوجی،ایکالوجی، اینٹومالوجی،فشریز،پیراسائٹالوجی،پیسٹ (pest) مینجمنٹ،فزیالوجی،اور وائلڈ لائف میں تحقیق کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔اس نے اپنی گراں قدر تحقیق سے سائنسی علم میں اپنا حصہ ڈالا ہے اور اس میں ہونے والی تحقیق کی توثیق قومی و بین الاقوامی شہرت رکھنے والے جریدوں نے کی ہے۔ شعبہ اپنے گریجوایٹ طلبہ میں اخلاقی اقدار اور پیشہ وارانہ مہارتیں پیدا کر نے کے لئے سرگرم کوششوں میں مصروف ہے تا کہ وہ معاشرہ کی معاشرتی و معاشی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ ہمارے گریجوایٹس سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ،فارسٹری،فشریزاور وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ،ایگریکلچر اور لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ،پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل وغیرہ میں مختلف نوعیت کے تعلیمی،تحقیقی اور انتظامی عہدوں پر فائز ہوں
شعبٔہ زوالوجی انڈر گریجوایٹ اور پوسٹ گریجوایٹ سطح پر اپنی خدمات پیش کر رہا ہے۔تحقیق پر ہماری خاص توجہ نے ایک مثبت مسابقتی رُجحان کو جنم دیا ہے۔ بایئو ڈائیورسٹی،ایکالوجی،اینٹومالوجی،فشریز،پیراسائٹالوجی،پیسٹ (pest) مینجمنٹ،فزیالوجی،اور وائلڈ لائف جیسے شعبوں میں طلبہ کو فراہم کردہ سہولیات نے سائنس کے میدان میں ہمارے بھرپور کردار کی راہ ہموار کی ہے۔انڈر گریجوایٹ سطح پر ہمارے پروگرام طلبہ کو ایک مضبوط بنیاد فراہم کر رہے ہیں۔بی ایس،ایم ایس سی ،ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح پر ہمارے طلبہ اور سکالرز کی کامیابیاں ہمارے اعلیٰ معیار کو ثابت کرتی ہیں۔