اکیڈمک

شعبٔہ ماحولیاتی سائنسز

ماحولیاتی سائنس، سائنس کا ایک کثیرالجہتی نوعیت کا ایک شعبہ ہے جس کا تعلق فزیکل،بائیولوجیکل،کیمیکل،اور سوشل دائرہ ہائے کار سے ہے۔ بین الاقوامی ماحولیاتی مسائل جیسا کہ گلوبل وارمنگ،گرین ہاؤس گیس کا اخراج/ ہوائی آلودگی،آبی آلودگی، قدرتی وسائل کا تیزی سے خاتمہ،وسیع پیمانے پر جنگلات کی کٹائی،انواع کی معدومیت،ماحولیاتی تبدیلی (خصوصاً درجہ حرارت میں تبدیلی اور بارشوں کی ترتیب جس کا نتیجہ سطح سمندر میں اضافہ اور ساحلی علاقہ جات کے لئے خطرہ ہے، سے متعلق) اور اوزون کے خاتمہ نے سائنسدانوں کو مجبور کیا ہے کہ وہ مذکورہ مسائل کے لئے نقل مکانی جیسے انتخابات پر غور کریں۔ اس لئے شعبٔہ ماحولیاتی سائنس کو جامعہ گجرات میں متعارف کروایا گیا ہے تا کہ حیاتی و غیر حیاتی ماحولیاتی اجزاء،زمینی عوامل اور ماحولیاتی نظام کے بارے میں آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اس ضمن میں جامعہ گجرات کا عزم ہے کہ وہ بین الاقوامی ماحولیاتی معیارات اور بالعموم قومی اور بالخصوص گجرات کے علاقہ کی فلاح کے لئے ماحولیاتی سائنسز اور پالیسی اور انتظامی شعبوں میں اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارتوں کے حامل سائنسدان اور سکالر پیدا کرے۔

آبادی میں اضافہ کی بڑھتی ہوئی شرح ، تیزی سے بڑھتا ہوا صنعتی عمل ، بڑی مقدار میں فاسد مادوں کی پیدا کاری، جنگلوں کی کٹائی، ا نواع کی معدومیت اور پینے اور آبپاشی کےغیر معیاری پانی کی وجہ سے پاکستان کو نہایت گھمبیر ماحولیاتی مسائل کا سامنا ہے۔ جنگلات کی انتہائی کم شرح کی وجہ سے پاکستان کو قدرتی آفات سے سخت خطرہ لاحق ہے۔ مذکورہ بالا تمام صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے یونیورسٹیوں میں ماحولیاتی سائنسز کے شعبہ جات قائم کئے جائیں۔ اسی سلسلہ میں گجرات یونیورسٹی کا ماحولیاتی سائنسز کا شعبہ قائم کرنا ایک جرأت مندانہ اقدام ہے جس کا نتیجہ علاقہ میں ماحولیاتی مسائل کی اصل اآگاہی اور ان مسائل میں کمی کی صورت میں نکلے گا۔