اکیڈمک

ڈیپارٹمنٹ آف بائیو کیمسٹری اور مالیکیولر بائیالوجی/بائیو ٹیکنالوجی

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ یہ حیا تیاتی کیمیا ہے جو کہ زندہ نظاموں سے متعلق کیمیائی عوامل کی تسخیر کرتی ہے۔ان عوامل کا ملاپ زندگی کی پیچیدگی کا باعث بنتا ہے۔زندگی کی سائنس تمام شعبوں میں بائیو کیمیکل تحقیق پر انحصار کرتی ہے جیسا کہ یہ زندگی کے نظاموں سے متعلق خواہ وہ حیوانات،نباتات یا خوردبینی مخلوق کے ہو ں، کے بارے میں معلومات کا اہم ذریعہ ہے۔ سائنس کی یہ شاخ ہمیں حیاتیاتی مالیکیولز اور زندگی کے عوامل میں ان کے کردار کےمتعلق سمجھنے میں مدددیتی ہے۔ یہ بافتوں،اعضاء،اور جانداروں کے مطالعہ سے متعلق ہے، مختصراً اس شاخ کا علم تمام حیاتیات پر محیط ہے۔ مالیکیولر بائیالوجی ، بائیو کیمسٹری کی ایک شاخ ہے جہاں ڈی این اے میں موجود موروثی پیغام کو زندگی کے عمل میں ترجمایا جا سکتا ہے۔ بائیو کیمسٹری، مالیکیولر بائیالوجی کے مطالعہ کا سامان مہیا کرتی ہے۔

اس شعبہ میں پی ایچ ڈی اور ایم فل ڈگری کے ساتھ اساتھ قومی و بین الاقوامی شہرت رکھنے والی یونیورسٹیوں سے تحقیق کا تجربہ رکھنے والی فیکلٹی موجود ہے۔ اس میں موجود اساتذہ اور طلبہ نے بین الاقوامی شہرت کے حامل جریدوں میں اپنے تحقیقی مقالہ جات شائع کروائے ہیں۔ پوسٹ گریجوایٹ ڈگری کی سطح پر پیش کیے جانے والے پروگراموں میں طلبہ کو بنیادی بائیو کیمسٹری کے علاوہ سیل بائیالوجی اور مائیکروبائیالوجی/بائیوٹیکنالوجی میں اعلیٰ تحقیقی صلاحیتوں سے آراستہ کیا جاتا ہے۔ بائیوٹیکنالوجی اطلاقی سائنسز کے میدانوں میں تیزی سے بڑھتا ہوا شعبہ ہے۔ اس میں حاصل کردہ علم کا اطلاق بیماریوں کی تشخیص اور علاج سے لے کر خوراک کی پیداوار میں اضافہ کرنے تک ہوتا ہے۔ انسانی زندگی پر اپنے ممکنہ اثر کی بنا پر اس شعبہ نے عوامی اور سائنسی دونوں قسم کے ایجنڈا میں اہمیت حاصل کر لی ہے۔ اس میں پڑھائے جانے والے کورسز مستقبل میں سائنس پر اثر چھوڑیں گے۔ یہ کور سز نہ صرف بائیوٹیکنالوجی کے اصولوں کی آگاہی دیتے ہیں بلکہ روز مرہ زندگی پر اس علم کا اطلاق بھی سکھاتے ہیں۔ اس سےطلبہ اس قابل ہوتے ہیں کہ وہ اینیمل،پلانٹ،مائیکروبائیالوجی اور بائیوٹیکنالوجی کے مسائل حل کر سکیں۔

میں ڈیپارٹمنٹ آف بائیو کیمسٹری اور مالیکیولر بائیالوجی/بائیو ٹیکنالوجی میں خوش آمدید کہتا ہوں اور اس شعبہ میں آپ کی دلچسپی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ مستقبل کا شعبہ ہے کیوں کہ حیاتی سائنس میں تحقیق کا انحصار بائیوکیمسٹ کی مہارتوں اور بائیوٹیکنالوجسٹ کے علم پر ہوتا ہے۔ فی الوقت ہمارے پاس بائیو کیمسٹری اور بائیو ٹیکنالوجی کے متنوع شعبوں میں تحقیق کا بہترین تجربہ رکھنے والی فیکلٹی موجود ہے۔ شعبہ میں کام کا بہترین سازگار ماحول فراہم کیا جاتا ہے تا کہ ایسے سائنسدان پیدا کیے جا سکیں جو اپنے علم کا اطلاق معاشرہ پر کر یں۔ اس میں پڑھایا جانے والا نصاب باقاعدگی سے جدید تقاضوں کے مطابق بنایاجاتا ہے تا کہ زراعت،صنعت،طب اور ماحول کی ضروریات سے نمٹا جا سکے۔ کانفرنسز،سمپوزیم اور ورکشاپس کے ذریعہ شعبہ میں نئے علمی رُجحانات کا پتہ لگایا جاتا ہے۔ شعبہ کے اساتذہ اور طلبہ کی صلاحیتوں کے پیشِ نظر میں یہ بات وثوق سے کہ سکتا ہوں کہ یہ شعبہ ملکی ترقی میں اپنے حوالے سے بھرپور کردار ادا کرے گا۔