اکیڈمک

شعبٔہ تاریخ

جامعہ گجرات نے طلبہ کو علمِ تاریخ سے روشناس کرانے کی غرض سے شعبٔہ تاریخ ومطالعہ پاکستان کی بنیاد رکھی۔ یہ شعبہ متحرک تحقیقی کلچر کو فروغ دینے کی پالیسی پر کاربند ہے۔ اسی لئے یہ تاریخ اور مطالعہ پاکستان کے مختلف تحقیقاتی موضوعات کو دریافت کرنے کا عزم رکھتا ہےاور فیکلٹی ممبران اور طلبہ تحقیقی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ اس شعبے کا مقصد ایسے ایماندار، قابل ،ذمہ دار شہری اور دانشور بنانا ہے جو قوم کی خدمت کے ساتھ ساتھ مستقبل میں خوشحالی اور مثبت سماجی تبدیلی لانے کا موجب بن سکیں۔ یہ شعبہ تاریخ اور مطالعہ پاکستان میں بی ایس ،ایم اے، اور ایم فل کے پروگرام پیش کرتا ہے۔ یہ شعبہ اپنے طلبہ کو سمسٹر کے دوران سمعی و بصری آلات، بحث و مباحثہ، فیلڈ ورک ،لائبریری کلاسز، باہمی گفتگو، آرٹیکلز ، تبصرے کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔اور شعبہ نے طلبہ کی کارکردگی کو جانچنے کے لئے تعلیمی نصاب، امتحانات، پریزنٹیشن، اسائنمنٹس اور تحقیقی مقالہ جات کا ایک جامع اور مربوط نظام وضع کر رکھا ہے جس پر یہ سختی سے کاربند ہے۔

تاریخ اور مطالعہ پاکستان میں ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے پاکستان کے کئی سرکاری وغیر سرکاری شعبہ جات میں ملازمت کے مواقع موجود ہیں مثلاً جامعات،کالجز،سول سروسز،، تحقیقاتی ادارے، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا، ترقیاتی شعبہ ، عجائب گھر، تاریخی مقامات کی انتظامیہ کے شعبہ جات، انتظامی امور کے شعبہ جات، نجی اور مقامی حکومت کے ادارے وغیرہ۔ ان کے علاوہ فارغ التحصیل ٹی ۔ وی، ریڈیو اور سٹیج کے کامیاب میزبان بننے کے علاوہ پرڈیوسرز کے عہدوں پر تعینات ہو سکتے ہیں۔