اکیڈمک

شعبٔہ کیمیکل انجینئرنگ

دورحاضرمیں کیمیکل انجینئرنگ کسی بھی ملک کی صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ گجرات شہر کی صنعتی اہمیت کے پیشِ نظر جامعہ گجرات میں ا س شعبہ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ علاقائی تحقیق کے ذریعہ عوام الناس کے مسائل کو حل کرنا ، کاروبار کے لئے جدید مواقع فراہم کرنا اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینا اس شعبہ کے اہم مقاصد میں شامل ہیں۔ یہ شعبہ طلبہ کی نظری وعملی مہارتوں کی افزائش کرتا ہے تاکہ صنعتی شعبہ میں ہونے والی ترقی کےنتیجہ میں پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹا جا سکے۔ شعبہ میں طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ بنیادی اور عملی تحقیق کرکے کامیاب کیمیکل انجینئر کے طور پرمعاشرے میں اپنی بہترین پیشہ وارانہ خدمات سرانجام دے سکیں

یہ شعبہ اساتذہ اور طلبہ کے لیےایک ایسا ماحول مہیا کرتا ہے جس سے وہ نہ صرف کیمیکل انجینئرنگ میں نت نئے تجربات کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں بلکہ ان میں ایسا اعتماد پیدا ہوتا ہے جو انہیں بین الاقوامی جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے ذریعہ خصوصی مہارت حاصل کرنے کے قابل بناتاہے اور وہ ڈیزائن اور کیمیکل پلانٹس کے پراسس ڈویلپمنٹ سٹڈیز میں حصہ لینے کے قابل ہو جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں اس شعبہ کے فارغ التحصیل طلبہ پاکستان میں ہونے والی صنعتی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔