اکیڈمک

شعبٔہ فزکس

جامعہ گجرات میں شعبٔہ فزکس 2007ء میں قائم کیا گیا۔ اس شعبہ میں نہایت قابل اور محنتی اساتذہ موجود ہیں جو طلبہ میں علمی و تحقیقی صلاحیت کو ابھارنے میں مصروفِ عمل ہیں ۔ ہمارے پیش کردہ کورسز اس شعبے میں ہونے والی جدید پیش رفت سے لیس ،بین الاقوامی معیار پر پورا اترتے ہیں۔ ان کورسز کو مواد کے اعتبار سے جدید ترین بنانا ہمارے نصب العین میں شامل ہے تاکہ انکا تعلق براہ راست روزمرہ زندگی اور انڈسٹری کے ساتھ استوار کیا جا سکے۔ یہ کورسز موجودہ دور کے مطابق طلبہ کی پیش رفت، لگن اور ضروری مہارتوں کے لئے ثمر آور ثابت ہوتے ہیں۔ مروجہ انڈر گریجوایٹ لیبارٹریوں میں اضافہ کی خاطر یہ شعبہ پلازمافزکس، تھیوریٹیکل فزکس اور میٹریل سائنس بشمول سیمی کنڈکٹرز، نینو پارٹیکلز کی تجرباتی اور تخمینی بنیادوں پر تحقیق کی پیشکش کرتا ہے۔ شعبہ میں سیمینار ورکشاپ ،کانفرنسیں ،تعلیمی دورے اور غیر نصابی سرگرمیاں معمول کا حصہ ہیں، جن کی وجہ سے طلبہ اس مضمون پر دنیا بھر میں ہونے والی ترقی کے بارے میں آگاہ رہتے ہیں۔

شعبٔہ فزکس میں بی۔ ایس اور ایم۔ ایس ۔سی کے پروگرامز، ریاضی کے علوم کے بارے میں بھی مکمل بنیادی علم فراہم کرتے ہیں۔ ایم۔فل پروگرام 24کریڈٹ آورز کے کورس ورک کے بعد 6کریڈٹ آورز کے ریسرچ ورک اور مقالہ پر مشتمل ہے۔ اس پروگرام کا مقصد اس مضمون میں بہتری لانا، اعلیٰ درجہ کی تحقیق کی تربیت کرنا اور طلبہ کو ڈاکٹریٹ ڈگری پروگرام کے لئے تیار کرنا ہے۔ سکالرز کو اس شعبے میں اپنی پیشہ وارانہ زندگی سے متعلقہ مہارتوں میں بہتری لانے کے لئے تربیت دی جاتی ہے۔ ایم۔فل کے طلبہ کو کم از کم ایک بین الاقوامی تحقیقاتی اشاعت اور ملکی سطح پر ہونے والی ورکشاپ ،سمپوزیم یا کانفرنس میں مقالہ جمع کروانے سے پہلے اس ریسرچ ورک کے معیارکوجانچنےکے لیےشعبٔہ کے سامنے پیش کرناہوتا ہے۔

اس شعبہ سے فارغ التحصیل طلبہ تعلیمی شعبہ یا وہ ایسی تنظیموں کا حصہ بن سکتے ہیں جو تکنیکی اور تحقیقاتی پیش رفت کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔ ان تنظیموں میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن، پی اے ای سی (PAEC)،کہوٹہ ریسرچ لیبارٹریز،کے آر ایل (KRL)،پاکستان انسٹیٹیوٹ آف نیوکلیئر سائنسز اور ٹیکنالوجی این آئی ایل او پی(NILOP)، ریڈی ایشن فزکس ڈیپارٹمنٹس (مثلاً انمول ہسپتال)،پاکستان میں سپیس اینڈ اپرایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن ایس یو پی اے آر سی او(SUPARCO) ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف نیوکلیئر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پی آئی این ایس ٹی ای سی ایچ (PINSTECH)،نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان این ای ایس پی اے کے(NESPAK) ،نیشنل انجینئرنگ اینڈ سائینٹیفک کمیشن این ای ایس سی او ایم(NESCOM)، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ او جی ڈیسی ایل(OGDCL)، نیشنل سنٹر آف فزکس این سی پی (NCP)اور الیکٹرانکس انڈسٹری شامل ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم ملک کے بہتر مستقبل میں ایک اہم کردار ادا کرنے جا رہے ہیں۔

۔ ہمارے کورسزسائنس کے میدان میں ہونے والی جدید ترقی سے ہم آہنگ ہیں اور اسی وجہ سے بین الاقوامی معیار کا درجہ بھی رکھتے ہیں۔ ہمارا مقصد تعلیمی عمل کا روزمرہ زندگی اور انڈسٹری رابطہ کو مضبوط بنانا اور اس مضمون میں رائج الوقت علم کی آراستگی سے طلبہ کی پیش قدمی،وابستگی اور ضروری مہارتوں کو یقینی بنانا ہے۔ مروجہ انڈرگریجوایٹ لیبارٹریوں میں اضافے کی خاطر یہ شعبہ پلازما فزکس،نظریاتی فزکس/تھیوریٹیکل فزکس کے میدان میں تحقیق پیش کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ میٹیریل سائینس جس مین سیمی کنڈکٹر،نینو پارٹیکلز اور نینو پلازمک شامل ہیں جن پر تجرباتی اور تخمینی ذرائع سے تحقیق کی جاتی ہے۔ یہ شعبہ سینیئر اور جونئیر ٹیچرز کے امتزاج سے بنا ہے جو کہ اپنے طلبہ کے ساتھ مل کر تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں میں مصروف عمل رہتے ہیں۔ سیمینار،ورکشاپس،کانفرنسیں، تعلیمی دورے اور ہم نصابی سرگرمیاں طلبہ کو دنیا بھر میں اس مضمون کے ذیلی شعبوں میں ہونے والی ترقی سے باخبر رکھتے ہیں۔