اکیڈمک

شعبہ مینجمنٹ ساینسز( اِنتظامی علوم)

شعبہ مینجمنٹ ِ ساینسز( نتظامی علوم )میں معیاری تعلیم اور جدید ترین سہولیات فراہم کر کےعالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل مینجر اور بزنس لیڈر پیدا کرنا جو بالخصوص مقامی انڈسٹری اور بالعموم عالمی انڈسڑی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تیار ہوں۔مشن:ہم اپنےطلبہ کو ذمہ دار مینجر، پیکاروباری مہم جُو اور معاشرہ کا ذمہ دار فرد بنانا چاہتے ہیں جو جامع علم،واضح خیالات،تنقیدی سوجھ بوجھ، انتظامی مہارت ، تحقیق اورتدریس کے طریقہ ہائےکارپرگرفت رکھتے ہوں۔

شعبہ ہذٰاانتظامی علوم میں بی بی اے،ایم بی اے،ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی ڈگری پروگرام پیش کرتا ہے۔اس کے فارغ التحصیل طلبہ ممتاز کمپنیوں اور اداروں میں ملازمت کے وسیع مواقع پاتے ہیں۔شعبہ انتظامی علوم، اعلیٰ معیار کی ممتاز کمپنیوں اور ایسی دیگر تنظیموں کے ساتھ روابط پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے تا کہ اپنے طلبہ اور کاروباری اداروں کو سہولت دے سکے۔ بی بی اے پروگرام انتظامی علوم کے علاوہ تکنیکی مہارتیں پیدا کرنے اور قائدانہ صلاحیتیں نکھارنے پر خاص توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، نظری علم اور اس کے اطلاقی پہلوؤں کو علم فراہم کرتا ہے۔اس شعبہ کا تشکیل کردہ نصاب طلبہ کو پیچیدہ کاروباری ماحول میں موثر طریقہ سے کام کرنے کے قابل بناتا ہے۔طلبہ کلاس روم میں سیکھی ہوئی بنیادی مہارتوں کو عملی اور پیشہ ورانہ زندگی میں استعمال کرتے ہیں۔ڈیڑھ سال اور ساڑھے تین سال کے کُل وقتی ایم بی اے پروگرام مجموعی انتظامی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، مثلا،مضبوط اعصاب،اچھی سمجھ بوجھ،بصیرت،اختراعی و ہمہ گیر فکر اور وسیع النظری وغیرہ ، عام طور پر ان انتظامی صلاحیتیں کے حامل افراد کی انڈسٹری میں ضرورت ہوتی ہیں۔ایسی صلاحیتیں ،منتظمین کی روزمرہ کاروباری معاملات میں صورتحال کا تجزیہ کرنے،منظم اقدامات تجویز کرنے اور مستقبل میں بڑھوتری کے لیے تدابیرکرنے اور ان پر عمل درآمد کرنے میں مدد گارہو تی ہیں۔

ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام جامع نصاب بزنس اور مینجمنٹ کی کثیر النواع جہتوں کا احاطہ کرتا ہے۔ان پروگراموں کے ذریعے طلبہ بزنس،مینجمینٹ،اور آرگنائیزشنل پرنسپلز کا گہرا علم حاصل ہو۔یہ پروگرام طلبہ کی تجزیاتی اور مسائل حل کرنے کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں۔بزنس اور مینجمینٹ کے جامع اصولوں کا ادراک اورعملی تربیت ہمارے طلبہ کو مارکیٹ میں سبقت دیتے ہیں۔ بی بی اے پروگرام طلبہ کو کاروباری اور دیگر اداروں میں انتظامی عہدوں پر تعیناتی کے لیے تیار کرتا ہے، چونکہ اس کا حامل مارکیٹ میں روزگار کے وسیع مواقع پاتا ہے اس پروگرام کو عموماً گولڈن پاسپورٹ کہا جاتا ہے۔یہ ڈگری طلبہ کو ذہنی بالیدگی عطا کر کے ،مختلف ذمہ داری ادا کرنے کے قابل بناتی ہے۔دور حاظر کو (کاروبار،کاروباری نطم و نسق اور اس تعلیم کے حامل فارغ التحصیل طلبہ)بزنس،بزنس ایڈمنسٹریشن اور بزنس گریجویٹس کا دور کہا جاتا ہے اس لیے ایم بی اے کے طلبہ کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔یونیورسٹی میں پر کشش تنخواہ اور ملازمت کی پیش کش کے علاوہ بہت سے شعبہ جات میں ملازمت کے وسیع مواقع موجود ہوتے ہیں جن میں بنک،بجٹ پلاننگ کے ادارے،تعلیمی ادارے،بیرون مُلک تجارت ،صنعتی ادارے،انوینٹری کنٹرول،کاروباری صلاح کاری ایجنسیاں،سرمایہ کاری بنک،مارکیٹنگ،مرچنٹ بینکنگ،بپلک اکاونٹنگ فرمز اور دیگر بے شمار ادارے موجود ہیں۔

میں آپ کو جامع گجرات کے شعبہِ انتظامی علوم میں خوش آمدید کہتا ہوں۔دس سال سے یہ شعبہ معیاری تعلیمی و تحقیقی خدمات سرانجام دینے میں جوش و جذبہ سے مصروف عمل ہے۔ صحت مندانہ مسابقت،کام کا معیار برقرار رکھنے،مبنی بر مہارت علم حاصل کرنے،ہدف حاصل کرنے،غیر یقینی صورتحال میں پُر سکون رہ کر دانشمندانہ فیصلے کرنے جیسی حصوصیات پیدا کر طلبہ کو عملی اور پیشہ ورانہ زندگی میں اہم کردار ادا کرنے کےقابل بنایا جاتا ہے۔ہمارا بنیادی مقصد متحرک،قابل اور دانشمند لوگ تیار کرنا ہے جو معاشرہ کی بہود اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنے کے قابل ہوں اس مشن کی تکمیل کے لیے شعبہ ڈاکٹریٹ ڈگری کی حامل ایسی ٹیم تشکیل دینا چاہپتا ہے جو مسلسل دنیا کے مختلف اداروں اور ممتاز یونیوسٹیوں سے اشتراک قائم رکھے۔