اکیڈمک

شعبہ فائن آرٹس

وژن

ہمار امقصد اس مضمون کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ،طلبہ کو سماجی طور پر ذمہ دار بنانا اور اپنے شعبہ میں انھیں ماہر بنانا ہے۔ علاوہ ازیں مارکیٹ میں موجود دوسرے اداروں کی نسبت انھیں تصوراتی لحاظ سے مضبوط بنانے اور ان میں آرٹس سے متعلق جمالیاتی پہلو کو اجاگر کرنا ہے اور انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر آرٹس اور کرافٹس کے بڑے موقعوں میں شرکت کے قابل بنانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی ثقافت ،آرٹ اور کرافٹ سے آگاہ کرنا ہے تاکہ وہ آرٹ کے حوالہ سے مختلف موقعوں میں شرکت کے اہل ہو سکیں۔

مقصد

اس شعبہ کا مقصد طلبہ میں تخلیقی صلاحیت کو بیدار کرنا ہے۔ اورشعبہ میں طلبہ کو ان کے متعلقہ مضامین کے لئے درکار مواد کے حصول کے لئے بنیادی معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ہمارا شعبہ اس سوچ پر قائم کیا گیا ہے کہ آرٹ ایک ایسی بنیادی قوت ہے جو ثقافتوں کو قریب لاتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ ایسے بنیادی معیار ات فراہم کرتی ہے جن پر معاشروں کے معیار، تخلیقی صلاحیت ، آزادی اور ان کی تنقیدی بصیرت کو جانچا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ان کے پیدا کردہ آرٹ کی رسمی اور تکنیکی جدت کا بھی جائزہ لیا جاتا ہے۔

تعارف

جامعہ گجرات میں سکول آف آرٹ ،ڈیزائن اور آرکیٹیکچر 2007ء میں قائم کیا گیا اور یہ شعبہ اپنے مقابل شعبہ جات میں تیزی سے ابھرنے والا اپنی طرز کا ایک سکول ہے۔ ہمارا مقصد طلبہ میں تخلیقی سوچ کو ترقی دے کر انکی صلاحیتوں کو متحرک کرنا ہے۔ متنوع سرگرمیوں میں مصروف فیکلٹی واضح طور پر قومی اور بین الاقوامی سطح پر روابط قائم کرنے میں مصروف عمل ہے۔ ہمارے طلبہ ان روابط یا سرگرمیوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور بہت سے دوسرے مضامین (جن میں آرٹ کی تاریخ، فلسفہ، جمالیات، تھیٹر اور کری ایٹو رائٹنگ شامل ہیں)میں جزوی یا کلی طور پر اپنے لئے راستے تلاش کر سکتے ہیں۔

چیئرپرسن کا پیغام

جامعہ گجرات کے شعبہ فائن آرٹس کےچیئر پرسن کی حیثیت سے میں یہ برملا اظہار کرتا ہوں کہ فائن آرٹس میں شاندار علمی حثیت کے حامل شعبہ میں کام کرنا میرے لئے باعثِ صد افتخار ہے۔ ثقافتی اور فکری ترقی کے اس مرکز میں سکول آف آرٹس انتہائی قابل طلبہ کا انتخاب کرتا ہے۔اس شعبہ میں ہونے والی کاوشوں اور ماہرانہ نگرانی نے طلبہ کو فنکار، آرکیٹیکٹ اور شاندار ڈیزائنرز میں ڈھالا ہے۔ ہم جدید طرز کی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت پر توجہ مرکوز کرتے ہیں کیونکہ یہ چیزیں ان طلبہ کو دوسروں سے مختلف بناتی ہیں۔ زندگی کی مختلف دوڑوں میں شدید مقابلے کے دباؤ کی وجہ سے کورسز وقتاً فوقتاً مخصوص طرز پر مرتب کیے جاتے ہیں اور ان میں تبدیلی لائی جاتی ہے اور ان تبدیلیوں سے عالمی سطح پر روزگار کے مواقع بڑھائے جاتے ہیں۔ فیکلٹی طلبہ کو علم کے ذخیرے اور مہارت سے ہمکنار کرنے کیلئے پرعزم رہتی ہے۔ میں آپکو اس شاندار علمی حثیت کے حامل سکول میں میں مدعو کرتا ہوں۔