وائس چانسلر کا پیغام

عصرِ حاضر میں ملکی اورقومی ترقی کا انحصار تعلیمی اداروں کے قیام،قومی اور عالمی ضروریات سے ہم آہنگ نصاب کے انتخاب اور علم و ابلاغ جیسے لوازمات سے لیس اساتذہ پر ہے۔ یونیورسٹی کی سطح پر ایک اعلیٰ تعلیمی اور تدریسی نظام ہماری بنیادی ضروریات میں سے ایک ہے کیونکہ اعلیٰ تعلیم سے ہی ہم دنیا میں نہ صرف اپنے قومی تشخص کو اجاگر کر سکتے ہیں بلکہ عالمی سطح پر میدانِ علم میں اپنا حصہ ڈال کر باوقار، تہذیب یافتہ اور قابل احترام اقوام کی صف میں شامل ہو سکتے ہیں ۔جامعہ گجرات اپنے قیام سے لے کر اب تک اسی جذبے اور مقصد کے ساتھ کام کر رہی ہے اور مستقبل میں بھی وہ تمام تدابیر اختیار کرے گی جن سے یہ اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک ایک شاندار علمی مرکز کے طور پر مقام حاصل کرسکےمیں اس عظیم درس گاہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں اور اس سلسلے میں عملی طور پر بھی کوشاں ہوں۔ یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کو اعلیٰ تدریسی و دیگر سہولتیں فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اس یونیورسٹی کو ملنے والی پذیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ایک درست سمت میں رواں ہیں۔ چونکہ تحقیق ہی کسی جامعہ کے معیار اور سمت کا تعین کرتی ہے اس لیے میں اعلیٰ معیار کی تحقیق کے لیے سہولیات کی فراہمی کو اپنی بنیادی ذمہ داری سمجھتا ہوں۔ اس حقیقت سے کوئی انکا رنہیں کر سکتا کہ علمی تحقیق ہی دنیا میں ہمارے فکری، تجزیاتی، تخلیقی اور تنقیدی مقام اور حیثیت کا تعین کرے گی۔ اس لیے اس سلسلے میں کوئی کوتاہی ہمیں ترقی کی دوڑ سے باہر نکال دے گی

My vision is clear: to empower the youth of Pakistan to become catalysts for the nation’s economic progress and development. Today's rapidly evolving world makes it imperative that we equip our students with the latest knowledge, skills and tools to thrive in competitive environments. We aim to encourage both faculty and students to engage in cutting-edge projects that address local and global challenges.

To achieve this, we will prioritize modernizing our academic programs, strengthening industry-academia linkages, and providing state-of-the-art facilities. We will also focus on fostering critical thinking, creativity and ethical leadership among our students, ensuring they are not only job-ready but also capable of creating opportunities for others. My vision is to transform this university into a hub of excellence, where the youth of Pakistan is empowered to contribute meaningfully to the nation’s progress and development...

read more
 

پیپرز کے لیے کال

UOG AT GLANCE


17814

Students
  

120

Degree Programs

33

Departments
  

677

Faculty members

1802

Financial assistance

34

Clubs & Societies


  

کیمپس لائف