اکیڈمک

سکول آف آرٹ ،ڈیزائن اینڈ آرکیٹیکچر(SADA)

تعارف

جامعہ گجرات میں سکول آف آرٹ ،ڈیزائن اینڈ آرکیٹیکچر (SADA) کی کارکردگی بہت نمایاں رہی ہے ۔ اس ادارہ میں ممکنہ طو رپر پاکستان کے معروف آرٹ انسٹیٹیوشن بننے کی صلاحیت موجودہے۔ اس کے طلبہ نہ صرف نصاب کو سمجھنےمیں مصروفِ عمل ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ضلع گجرات کے نواحی علاقہ جات میں موجود انڈسٹریز کے ساتھ بھی رابطہ میں رہتے ہیں۔ ان کے مطالعہ کی عملی مشق مقامی انڈسٹری (جن میں کھیل کا سامان،فرنیچر اور سرامکس انڈسٹری وغیرہ شامل ہیں) کے ذریعہ کروائی جاتی ہے۔ طلبہ نہ صرف مارکیٹ کی اقدار کی حقیقت سے آگاہ ہیں بلکہ وہ اس حقیقت سے مطابقت کی سمجھ بوجھ بھی حاصل کرتے ہیں۔ سماجی ذمہ داری کے شعور کے لئے SADAکے طلبہ نے پبلک سروس فورم اورتنظیموں کے لئے بھی کام کیا ہے۔ اس سے ان میں یہ شعور بیدار ہوتا ہے کہ آرٹ اور معاشرے میں کمیونیکیشن ایک بہترین ذریعہ ہے۔

ڈائریکٹر کا پیغام

جامعہ گجرات کا سکول آف آرٹ ،ڈیزائن اینڈ آرکیٹیکچر(SADA) متعدد آرٹسٹ اور ماہرین کی تربیت میں پہلی درسگاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس دور میں جب کہ تخلیقی صلاحیتوں کی اشد ضرورت محسوس ہو رہی ہے، آرٹ نے ثقافتی عمل اور معاشرتی تعلقات بنانے کےضمن میں مرکزی کردار حاصل کر رکھا ہے ۔یہ ثقافتی عمل ہماری زندگیوں اور معاشرے کی اقدار میں موزوں کردار ادا کرتا ہے ۔ ہمارا بنیادی مقصد ایسے منصوبے فراہم کرناہے جن سے آرٹ کا ثقافتی دائرہ کار وسیع ہو اور اس وسعت کو بین المضامین مطالعہ کے ذریعہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ہمارا ادارہ فائن آرٹس ،سرامکس ڈیزائن ، آرکیٹیکچر ڈیزائن ، ملٹی میڈیا آرٹس ،ٹیکسٹائل ڈیزائن اور کمیونیکیشن ڈیزائن میں ماہرین کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کیلئے کئی مضامین پیش کرتا ہے۔

شعبہ جات

  • ڈیپارٹمنٹ آف آرکیٹیکچر ڈیزائن
  • ڈیپارٹمنٹ آف سرامکس ڈیزائن
  • ڈیپارٹمنٹ آف کمیونیکیشن ڈئزائن
  • ڈیپارٹمنٹ آف فائن آرٹس
  • ڈیپارٹمنٹ آف ملٹی میڈیا ڈیزائن
  • ڈیپارٹمنٹ آف پراڈکٹ ڈیزائن
  • ڈیپارٹمنٹ آف ٹیکسٹائل ڈیزائن