Academic

فیکلٹی آف سائنس

سائنس نے ایک مضمون کے طور پر دنیا کے کونے کونے میں اپنی اہمیت کو ثابت کیا ہے۔سائنس کے بغیر انسانی زندگی کا تصور کیا جائے تو ہمیں ایک عجیب اور مشکل دنیا دکھائی دے گی۔ اس مضمون کے بغیر انسانی ترقی کو آج کے دور میں ناممکن ہی تصور کیا جائے گا۔ یہی وہ مضمون ہے جس نے دُنیا میں ترقی یافتہ اور پسماندہ ممالک کی تقسیم کی ہے۔یونیورسٹی آف گجرات میں فیکلٹی آف سائنس ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ایک ایسا کردار ادا کرنے کے لئے کوشاں ہے جس سے سائنس کے میدان میں ہمارا تشخص قائم ہو اور ہمیں ایک معتبر مقام حاصل ہو۔یونیورسٹی آف گجرات میں فیکلٹی آف سائنس اس عزم کے ساتھ مصروفِ عمل ہے کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لئے سائنس سے ہر ممکن فائدہ اُٹھایا جائے۔ خاص طور پر توانائی،خوراک اور صنعت کے میدان میں سائنس کی مدد سے ترقی لانا ہمارا مشن ہے۔ کیوں کہ اسی سے ہماری معاشی ترقی بھی وابستہ ہے۔ اور اس سلسلہ میں ہم خلوصِ نیت سے تمام ممکنہ تدابیر اختیار کر کے آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہمیں احساس ہے کہ ہماری کوششیں ملک میں معاشی اِنقلاب لا سکتی ہیں اور ہمیں اس حوالہ سے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہو گا۔ اس فیکلٹی کے تحت بائیو کیمسٹری،مالیکیولر بائیالوجی،بائیو کیمسٹری،ماحولیاتی سائنسز اور نینو فزکس جیسے شعبہ جات ہماری ترجیحات کے عکاس ہیں۔ ہمارے بہترین اساتذہ طلبہ کو ہر سطح پر ایسی رہنمائی فراہم کر رہے ہیں جو سائنس کے میدان میں ہماری اعلیٰ حیثیت کو ثابت کرے گی اور ملکی ترقی میں ہمارے کردار کو بھی منوائے گی۔