اکیڈمک

فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفرمیشن ٹیکنالوجی

انفرمیشن ٹیکنالوجی ایک طاقتور محرک ہے جو معیشت کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرتے ہوئے اسے زمینی سرحدوں کے پار تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ آج کا "عالمی گاؤں" اس کی اہمیت کا شاہد ہے۔ جامعہ گجرات میں فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفرمیشن ٹیکنالوجی کے قیام کا مقصد ایسے معیاری پیشہ ور تیار کرنا ہے جو انڈسٹری کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے قومی معیشت کے استحکام میں مددگار ثابت ہوں۔ اس فیکلٹی کے پروگرام جدید ترین ٹیکنالوجیز کی تعلیم کی فراہمی کےذریعے قابل افرادی قوت تیار کرنے کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے اور انفرمیشن ٹیکنالوجی عالمی معیار کے آئی ٹی سلوشنز کی فراہمی کے ذریعے اس کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفرمیشن ٹیکنالوجی طلبہ کو ہنر کے ساتھ انفراسٹرکچر بھی فراہم کر رہی ہے تاکہ طلبہ اپنے تعلیمی مقاصد حاصل کر سکیں اور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے کمپیوٹر پروفیشنل کے طور پر بہتر طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے سکیں۔ ہماری فیکلٹی طلبہ کو تعلیم و تدریس کے بہترین مواقع فراہم کرتی ہے۔ ہم طلبہ کے اطلاقی تحقیق پر کام کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ وہ معاشرتی، معاشی، قومی اور بین الاقوامی مسائل کا فوری حل تلاش کر سکیں۔ ہمارے شعبہ جات جدید ترین آئی ٹی انفراسٹرکچر، اعلیٰ درجے کی تحقیقی اور کمپیوٹنگ لیبارٹریز، ملٹی میڈیا کلاس روم اور تجربہ کار فیکلٹی سے مزین ہیں تاکہ ایسے گریجوایٹ تیار کیے جا سکیں جو مارکیٹ کے رحجانات سے بخوبی واقف ہوں۔

ہم اپنے طلبہ کو کمپیوٹنگ کی اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ وہ بنیادی علوم، تنقیدی افکار اور سافٹ وئیر بنانے کا ہنر سیکھ کر اپنے شعبے میں آگے بڑھ سکیں۔ ہمارا تعلیمی عملہ طلبہ کو تکنیکی صلاحیتوں کے علاوہ سماجی روابط استوار کرنا بھی سکھاتا ہے تاکہ وہ معاشرے سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔ ہمارا ویژن صنعتی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر تیار شدہ ٹیکنالوجیز کو لیب سے مارکیٹ تک لے کر جانا ہے تاکہ ایک جامعہ ساز معاشرہ تشکیل پا سکے۔

شعبہ جات

  • کمپیوٹر سائنس
  • انفرمیشن ٹیکنالوجی
  • سافٹ وئیر انجینئرنگ