اکیڈمک

فیکلٹی آف آرٹس

فیکلٹی آف آرٹس, جامعہ گجرات کے طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے انتہائی لگن کے ساتھ مصروفِ عمل ہے۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار اساتذہ، جدید سہولیات اور انتہائی معیاری نصاب کی وجہ سے فیکلٹی آف آرٹس کے مختلف شعبوں کے طلبہ کو یہ موقع ملتا ہے کہ وہ بی ایس کی سطح سے لے کر پی ایچ ڈی تک بھرپُور علمی مہارت حاصل کر سکیں۔ فیکلٹی آف آرٹس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ متعدّد شعبہ جات اس کے تحت کام کر رہے ہیں جن کی اہمیت کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے۔ اس کے تحت کام کرنے والے شعبہ جات میں سے ایک شعبہ" مرکز برائے السنٔہ و علومِ ترجمہ" بین الاقوامی سطح پر اپنی حیثیت منوا رہا ہے۔ یہ مرکز نہ صرف ماہر مترجمین بلکہ فنِ ترجمہ نگاری سے متعلق سکالرز پیدا کر کے علمی میدان میں ایک بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ فیکلٹی آف آرٹس کے تحت ایک اور شعبہ "سنٹر فار میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز" علم ابلاغیات کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق فروغ دے رہا ہے۔اس مرکز سے فارغ التحصیل طلبہ صحافت اور اس سے متعلقہ شعبوں میں گراں قدر خدمات سر انجام دینے کے لئے پُوری طرح تیار ہوتے ہیں۔اور بھر پور طریقہ سے اپنی علمی صلاحیت اور مہارت کو بروئے کار لاتے ہیں۔ فیکلٹی آف آرٹس کا ایک اور اہم شعبہ"سکول آف لاء" ہے جو اعلیٰ قانون دان ، صحافی،سیاست دان،دانشور اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لئے انتہائی فعال افراد پیدا کر رہا ہے۔ شعبٔہ انگریزی اور علومِ اسلامیہ جیسے اہم شعبہ جات بھی فکری اور اخلاقی آگاہی کے حوالہ سے بھرپور کردار ادا کر رہےہیں۔ اور ملک کو بہترین دانشور اور مذہبی علماء فراہم کرنےمیں ایک متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔ فیکلٹی آف آرٹس پیشہ وارانہ اور تعلیمی ضروریات کو پُورا کرنے کے لئے ہر صلاحیت سے لیس ہے اور دورِجدید کے پیچیدہ اور تیزی سے بدلتے ماحول میں ایسے افراد کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے جو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اعلیٰ کردار ادا کر سکیں۔