اکیڈمک

شعبہ پراڈکٹ ڈیزائن

پراڈکٹ ڈیزائن کے شعبہ کا مقصد ایک ایسے ڈیزائن برانڈ کا آغاز کرنا ہے جو کثیر الجہتی نمونوں پر مشتمل ہو۔اس مقصد کےلیے یہ شعبہ مقامی نمونہ سازوں کے نمونوں اور مصنوعات کی مقامی سطح پر نمائشیں منعقد کر تا ہےاور بین الاقوامی سطح پر بھی انہیں متعارف کراتا ہے تاکہ پائیدار کام اور مصنوعات کو عالمی اور مقامی سطح پر فروغ دیا جائے۔ پاکستان میں پراڈکٹ ڈیزائن میں باقاعدہ پروگراموں کی عدم موجودگی کے پیشِ نظر ہمارا مقصد پورے پاکستان میں پراڈکٹ ڈیزائن کی تعلیم کو متعارف کروانا ہے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے ہمیں ایسی افراد کی ضرورت ہے جو باشعور، تخلیقی صلاحیت کے حامل اور پرعزم پیشہ ورانہ صلاحیت رکھتے ہوں اورجو لوگوں کی زندگیوں میں بالواسطہ یا بلاواسطہ بہتری لانے میں مدد کر سکیں۔

چیئرپرسن کا پیغام

میں آپکو آرٹ اور ڈیزائن کے اس منفرد اور تخلیقی شعبہ میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ شعبہ پراڈکٹ ڈیزائن اپنی نوعیت میں نیا ضرور ہے مگر یہ ریسرچرز اور تخلیقی ذہن کے لوگوں کے لئے جدید طرز کے علم کے حصول کی سہولت مہیا کرتا ہے۔ مختلف ثقافتوں ،زبانوں اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء علم کی اس سہولت سے استفادہ کرنے اور اپنے تخلیقی تصورات اور ڈیزائن کی مہارتوں میں بہتری کیلئے اس شعبہ تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔

ڈیزائن سے متعلقہ عالمی اور مقامی مشکلات کو بھانپتے ہوئے ہم اپنے نصاب ،ٹیکنالوجی اور مہارتوںمیں موثر تبدیلیاں لاتے رہتے ہیں۔ ہماری فیکلٹی، اساتذہ اور ماہرین اپنے کام میں جوش و جذبہ رکھتے ہیں اور طلبہ کو مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے ہمیشہ متحرک کرتے ہیں۔ وہ انڈسٹری میں کام کا تجربہ رکھتے ہیں اور اس کی بنیاد پر انھوں نے گراں قدر منصوبہ جات مرتب کیے ہیں۔ پراڈکٹ ڈیزائن کا شعبہ طلبہ کو ایسے علم اور ایسی مہارتیں سکھاتا ہےجن سے ان میں تخلیقی صلاحیتیں جنم لے سکیں۔ انھیں خدمت خلق کا درس دیا جاتا ہے۔ ہم انڈسٹری میں نہ صرف اپنے طلبہ کی کامیابی کو یقینی سمجھتے ہیں بلکہ ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ ہمارے طلبہ اس سے بڑھ کر سوچیں اور موجودہ نمونوں اور رحجانات کی پیروی کرنے کی بجائے بذات خود نمونے تخلیق کریں۔ ہم ا ن میں ایسی سوچ بیدار کرنے کی خواہش رکھتے ہیں جس سے وہ بالواسطہ یا بلاواسطہ طریق سے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کی کوشش کرسکیں۔ مختصراً یہ کہ ہمیں ایسے طلبہ کی ضرورت ہے جو پراڈکٹ ڈیزائن کے اس شعبہ کو پاکستان میں اپنی طرز کا بہترین شعبہ بنانے کے لئے درپیش مسائل سے نمٹ سکیں۔ ہم آپکو اپنے مستقبل کیلئے پراڈکٹ ڈیزائن جیسے قابل قدر شعبہ کے انتخاب کیلئے مدعو کرتے ہیں کیونکہ یہ شعبہ ملکی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔ہم ڈیزائن کمیونٹی میں آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔