اکیڈمک

ڈپارٹمنٹ آف ملٹی میڈیا آرٹس

جامعہ گجرات میں ڈپارٹمنٹ آف ملٹی میڈیا آرٹس کو پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ڈگری کے آغازکا اعزاز حاصل ہے۔ اس شعبہ کا مقصد مارکیٹ میں میڈیا آرٹسٹس اور ڈیزائنر ز کی طلب کو پورا کرنا ہے۔ ڈیجیٹل اور ملٹی میڈیا ٹیکنالوجی کی اہمیت کے پیشِ نظر طلبہ کو مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے کے لئے تربیت دی جاتی ہے۔ اس مضمون کی نوعیت ایک ایسے بین الشعبہ جاتی اندازِ فکر کا مطالبہ کرتی ہے جو ڈیزائن کے روایتی شعبہ جات کے اندازِ فکر سے بڑھ کر ہو۔ اس طرح کا اندازِ فکر طلبہ کی تعلیم و تربیت میں لچک اور ان کے وسیع النظر ہونے کا مطالبہ کرتا ہے ۔ اس لئے انھیں پُرسکون،باسہولت مگر مسابقتی ماحول فراہم کیا جاتا ہے جہاں وہ اپنی قابلیتوں کو بڑھا سکتے ہیں،اپنے خیالات کو عملی شکل دے سکتے ہیں اور اپنی مہارتوں سے زیادہ سے زیادہ فاہدہ حاصل کر سکتےہیں۔ اس شعبہ میں پڑھائے جانے والے کورسز وقت کی ضرورت کے عین مطابق ہیں۔ شعبہ میں سرگرم عملہ، تجربہ کار اور پُر خلوص فیکلٹی اور پیشہ ور اساتذہ موجود ہیں اور اس شعبہ کے طلبہ کو معیاری پیشہ ورانہ سامان تک رسائی حاصل ہے اور اسے استعمال کرنے کے لئے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔اس سامان میں نہ صرف کیمرے،لائٹس اینڈ ساؤنڈ سے متعلق سامان بلکہ بہترین بناوٹ اور چالو حالت میں ورک سٹیشن بھی شامل ہیں۔ تدریسی عمل میں زیادہ تر توجہ اس امر پر مرکوز کی جاتی ہے کہ تخلیقی سوچ پر مبنی حکمت عملی کو اپنایا جائے اور کثیر الجہتی فن کے شعبہ جات کے زمرہ میں آنے والے نئے طرز کے میڈیا پروجیکٹس کی تخلیق کے لئےتجربات کئے جائیں۔ میڈیا آرٹس کے بیچلر پروگرام طلبہ کو اس قابل بناتے ہیں کہ وہ اس شعبہ کے مختلف مضامین پر توجہ دیں جن میں ڈیزائن،ڈیجیٹل فوٹو گرافی،انٹریکٹو آرٹس،گیم ڈیزائن/ویژوئل ایفیکٹس،3 ڈی امیجنگ،اینیمیشن اور وڈیو آرٹ شامل ہے۔ اس شعبہ میں طلبہ کی حاصل کردہ مہارتوں کو نہ صرف پیشہ ورانہ صنعتی تنظیموں بلکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے بھی سراہا ہے۔ ہم طلبہ کو صلاحیت اور تخیلات جانچنے کے مواقع فراہم کرنے پر یقین رکھتے ہیں.