اکیڈمک

ڈیپارٹمنٹ آف کمیونیکیشن ڈیزائن

آج کےاس ڈیجیٹل اور ماس میڈیا کے دور میں کمیونیکیشن ڈیزائن کوایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ کمیونیکیشن ڈیزائن کایہ شعبہ سکول آف آرٹس،ڈیزائن اور آرکیٹیکچر کے سات شعبہ جات میں سے ایک ہے۔ بنیادی روایت سے منسلک یہ شعبہ بصری ابلاغ بشمول سوشل اینڈ انٹریکٹو میڈیا کے جدید طریقوں کا سامان فراہم کرتا ہے۔یہ شعبہ ایڈورٹائزنگ انڈسٹری اور نئے میڈیا کی ضروریات کو پورا کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کر رھا ہے۔ اپنی جمالیاتی اور اخلاقی علمی بنیاد پر کمیونیکیشن ڈیزائن کا شعبہ نہ صرف پاکستانی انڈسٹری بلکہ بین الاقوامی سطح پر انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق نوجوانوں کی ایسے متاثر کُن اور تخلیق کار افراد کی صورت میں تربیت کر رہا ہے جو نئے میڈیا کے عوامی مکالمہ میں اپنا حصہ ڈال سکیں ۔ اس مضمون کی متحرک نوعیت ایک ایسے بین الشعبہ جاتی اندازِ فکر کا مطالبہ کرتی ہے جو روایتی شعبہ جات کے اندازِ فکر سے بڑھ کر ہو۔ اس شعبہ کی نہایت سرگرم اور تجربہ کار فیکلٹی ایک مربوط ٹیم کی شکل میں مصروفِ عمل ہے۔ اس شعبہ کے طلبہ کو معیاری پیشہ ورانہ سامان تک رسائی حاصل ہے جس کے استعمال کے لئے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ اس سامان میں نہ صرف کیمرے،گرافک ٹیبلٹس اور سٹوڈیو بلکہ بہترین بناوٹ اور چالو حالت میں ورک سٹیشنز بھی شامل ہیں۔ ہمارے طلبہ جو تجربات حاصل کرتے ہیں وہ ایسے منفرد اور بنیادی نوعیت کے ہیں کہ انھیں نہ صرف اپنے سماج میں بلکہ دنیا بھرمیں سراہا جاتا ہے ۔

ہمارے گریجوایٹ پاکستان کے مختلف شہروں میں ڈیجیٹل میڈیا،ایڈورٹائزنگ،گیم ڈیزائن،پبلیکیشنز،سوفٹ وئیر اور انیمیشن ہاؤسز میں کام کر رہے ہیں۔اور کچھ گریجوایٹ اس حد تک کامیاب ہوئے ہیں کہ انھوں نے بطور تنظیم کار اور آزاد نمونہ ساز کے اپنا نام بنایا ہے۔ بہت جلد ہم بصری ابلاغ میں جدید ترین مضامین متعارف کرائیں گے تا کہ تجارتی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ سوشل میڈیا،ایپ ڈیزائن،یو آئی اینڈ یو ایکس ڈیزائن اور ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ جیسے مضامین شامل کر کے انڈسٹری اور علمی دنیا کے درمیان رابطہ قائم کرنا ہمارا نصب العین ہے۔