Important Announcement


وائس چانسلر کا پیغام

عصرِ حاضر میں ملکی اورقومی ترقی کا انحصار تعلیمی اداروں کے قیام،قومی اور عالمی ضروریات سے ہم آہنگ نصاب کے انتخاب اور علم و ابلاغ جیسے لوازمات سے لیس اساتذہ پر ہے۔ یونیورسٹی کی سطح پر ایک اعلیٰ تعلیمی اور تدریسی نظام ہماری بنیادی ضروریات میں سے ایک ہے کیونکہ اعلیٰ تعلیم سے ہی ہم دنیا میں نہ صرف اپنے قومی تشخص کو اجاگر کر سکتے ہیں بلکہ عالمی سطح پر میدانِ علم میں اپنا حصہ ڈال کر باوقار، تہذیب یافتہ اور قابل احترام اقوام کی صف میں شامل ہو سکتے ہیں ۔جامعہ گجرات اپنے قیام سے لے کر اب تک اسی جذبے اور مقصد کے ساتھ کام کر رہی ہے اور مستقبل میں بھی وہ تمام تدابیر اختیار کرے گی جن سے یہ اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک ایک شاندار علمی مرکز کے طور پر مقام حاصل کرسکےمیں اس عظیم درس گاہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں اور اس سلسلے میں عملی طور پر بھی کوشاں ہوں۔ یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کو اعلیٰ تدریسی و دیگر سہولتیں فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اس یونیورسٹی کو ملنے والی پذیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ایک درست سمت میں رواں ہیں۔ چونکہ تحقیق ہی کسی جامعہ کے معیار اور سمت کا تعین کرتی ہے اس لیے میں اعلیٰ معیار کی تحقیق کے لیے سہولیات کی فراہمی کو اپنی بنیادی ذمہ داری سمجھتا ہوں۔ اس حقیقت سے کوئی انکا رنہیں کر سکتا کہ علمی تحقیق ہی دنیا میں ہمارے فکری، تجزیاتی، تخلیقی اور تنقیدی مقام اور حیثیت کا تعین کرے گی۔ اس لیے اس سلسلے میں کوئی کوتاہی ہمیں ترقی کی دوڑ سے باہر نکال دے گی read more