Academic

فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی

فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا قیام گجرات کی تاریخ میں اہم پیش رفت ہے کیونکہ یہ اس شہر کو پاکستان کا ترقی یافتہ صنعتی علاقہ بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کیمیکل انجینئرنگ اورالیکٹریکل انجینئرنگ کے شعبہ میں گریجوایٹ اور انڈر گریجوایٹ پروگرام پیش کر رہا ہے ۔ مزید یہ کہ مکینکل انجینئرنگ کے شعبہ میں انڈر گریجوایٹ پروگرام بھی کروائے جا رہے ہیں ۔ فیکلٹی کی طرف سے کروائے جانے والے تمام گریجویٹ پروگرام معیار اور تحقیق کی وجہ سے منفرد ہیں ۔ گریجوایٹ پروگرامزکو وقت کے ساتھ پی ایچ ڈی تک ترقی دی جائے گی ۔ اس فیکلٹی کا مقصد قومی مفاد کے لئےمخصوص الیکٹریکل نظام ، صنعتی ترقی ، میٹرو کیمیکل ، ادویات اور زمین کی زرخیزی سے متعلق سرکاری اور نجی شعبہ جات میں رہنمائی فراہم کرنا ہے ۔ فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کامقصد انجینئرنگ کےتعلیمی معیار کو فروغ دینا اورمعاشرے میں اس کو پُر اثر بنانا ہے ۔ فیکلٹی آف انجینئرنگ کا مقصد طلباء کو مستقبل کے لیے تیار کرنا، تعلیم ، ڈیزائن ، نمونہ تحریر اور جدید پیچیدہ انجینئرنگ نظام میں ماہر بنانا ہے